قانون سازی کیسے ہوتی ہے ؟ مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے یونیورسٹی طلباء کا ایوانِ زیریں قومی اسمبلی کا مطالعاتی دورہ

ولایت نیوز شیئر کریں

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے سیکرٹری قانون سازی مشتاق احمد نے طلباء کو خوش آمدید کہا اور نیشنل اسمبلی کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اور فلور آف دی ہاؤس بریفنگ دی۔
طلباء آئین پاکستان کے مطالعہ کریں  جو شہریوں کی  آزادی اور حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ چیرمین محمد عباس کاظمی
مرکزی صدر سید علی نقی نے قومی اسمبلی کے حکام کا مفید دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد (ولایت نیوز) مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علموں کا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمان ایوانِ زیریں قومی اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلاب کے وفد کی قیادت ریسرچ اسکالر چیئرمین ایم ایس او سید عون عباس کاظمی، مرکزی صدر سید علی نقوی کر رہے تھے۔

چھ مختلف یونیورسٹیوں کے کل چونتیس طلباء نے قومی اسمبلی کا دورہ کیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے سیکرٹری قانون سازی مشتاق احمد نے طلباء کو خوش آمدید کہا اور نیشنل اسمبلی کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اور فلور آف دی ہاؤس بریفنگ دی۔

انہوں نے جمہوری نظام حکومت میں قومی اسمبلی کےکردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سیکرٹری نے مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلباء کو اسپیکر قومی اسمبلی محمد ایاز صادق کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر طلباء نے مختلف سوالات کئے اور حکام نے طالبعلموں کے سوالات کے جوابات دیے۔ چیرمین ایم ایس او نے طلباء کو جمہوری نظام میں فرد کی انفرادی ذمہ داری اور ووٹ کے صحیح استعمال کی تلقین کی۔ انہوں نے طلباء کو آئین پاکستان کے مطالعہ کی تلقین کی جو شہریوں کی  آزادی اور حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ مرکزی صدر سید علی نقی نے قومی اسمبلی کے حکام کا مفید دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.