حسینیؑ محاذ کے بیس کیمپ شیر کوٹ میں یوم تجدید عہد مرکزیت کی تقریب

ولایت نیوز شیئر کریں

کوہاٹ (ولایت نیوز) مرکز مکتب تشیع تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ہر کال پر سب سے پہلے لبیک کہنے والے خطہ شیر کوٹ میں مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد مرکزیت کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ شیرکوٹ کے رکن اور سینئر کمانڈر مختار فورس جعفر علی، صدر مختار ایس او شیرکوٹ شہزاد علی بنگش، نائب صدر مختار ایس شیرکوٹ مذمل عباس بنگش، مرکزی رابطہ سیکرٹری برائے خیبرپختونخواہ جناب سجاد علی بنگش، سابقہ صدر مختار ایس او شیرکوٹ عبدالوہاب بنگش اور دیگر عہدیداران نے اظہار خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ آقای موسوی کی زندگی کا ایک ایک عمل قوم کی سرخروئی کی کلید ہے آقای موسوی کی جدوجہد قومی ورثہ ہے جسے سنبھال کر رکھنا حسینیت کا دم بھرنے والے ہر پیرو جواں پر لازم و الزم ہے ۔

علاقہ بنگش کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ عزاداری کے تحفظ کیلئے 1984-1985کے حسینی ؑ محاذ ایجی ٹیشن کے دوران سب سے زیادہ گرفتاریاں مومنین بنگش کی جانب سے پیش کی گئیں اور شیرکوٹ نے اس ایجی ٹیشن میں بیس کیمپ کا کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.