چاہ بہار سے بھارتی اخراج مودی کے منہ پرطمانچہ ہے، بلوچستان میں بھارتی کھیل ختم ہونے کو ہے، آغاحامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

بلوچستان میں بھارتی کھیل ختم ہونے کو ہے سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے منہ کی کھائیں گے ، آغا حامد موسوی
چاہ بہار بندرگاہ منصوبے سے بھارتی اخراج مودی کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے،چانکیہ کا چیلا ہر مقام پر منہ کی کھائے گا
نیب سیاستدانوں کی طرح بیرونی پیسوں پر پلنے والے مذہبی رہنماؤں پر بھی گرفت کرے، ملک بچانے کیلئے مصلحتیں ترک کی جائیں
کربلا کی راہ پر چلتے ہوئے شہادتوں کو گلے لگانے والے فوجی جوانوں کی قربانی قوم کیلئے باعث افتخار ہے ، حکومت ایکشن پلان پر عمل کرے
  امام علی رضا ؑکی عظمت کا سکہ آج بھی پورے اسلامیان عالم کے دلوں پر نقش ہے، شہادت امام علی رضا ؑ کے موقع پر قائد ملت جعفریہ کا خطاب

اسلام آباد (ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ بلوچستان میں بھارتی کھیل ختم ہونے کو ہے سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے منہ کی کھائیں گے ، چاہ بہار بندرگاہ منصوبے سے بھارتی اخراج اور چین کی شمولیت مودی کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے   چانکیہ کا چیلا ہر مقام پر منہ کی کھائے گا، نیب سیاستدانوں کی طرح بیرونی پیسوں پر پلنے والے مذہبی رہنماؤں پر بھی گرفت کرے ملک بچانے کیلئے مصلحتیں ترک کی جائیں،  پنچگور میں کربلا کی راہ پر چلتے ہوئے مسکرا کر شہادتوں کو گلے لگانے والے فوجی جوانوں کی قربانی قوم کیلئے باعث افتخار ہے ، صوبائی و مرکزی حکومتیں شہدا کے خون لاج بچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں ، بعض کالی بھیڑیں دشمنوں کیلئے کام کررہی ہیں جن کی بیخ کنی ضروری ہے ،دین مصطفوی ؐ کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے  امام علی رضا ؑکی عظمت کا سکہ آج بھی پورے اسلامیان عالم کے دلوں پر نقش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے موقع پرعزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو بدھ 23ذیقعد کو پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ امریکہ بھارت اسرائیل کے استعماری ثلاثہ کے گلے میں ہڈی بن کر اٹکا ہوا ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھات نے پاکستان کی ترقی و استحکام کے اس عظیم منصوبے کو تار تار کرنے کیلئے شیطانی منصوبوں کا ایک جال بچھایا تھا جو ایک ایک کر ٹو ٹتا چلا جارہا ہے کلبھوشن نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعدایرانی فیصلے سے ایک با ر پھر بھارت کو شرمناک ہزیمت سے دوچار ہو نا پڑا ہے ۔

انہوں نے  کہا کہ دشمنوں کے منصوبوں کی ناکامی تائید خداوندی کی دلیل ہے لیکن ہمارے اربا ب اختیار کو بھی اپنے اعمال درست کرنا ہوں گے غلطیاں دور کرنا ہوں گی کیونکہ خدا بھی اس قوم کی حالت نہیں دلتا جو اپنی حالت بدلنے کا سامنا نہ کرے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دہشت گردی کے ختم نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں پر عمل نہ ہونا ہے ، کالعدم تنظیمیں آج بھی اپنے بعض سر پرستوں کے سبب دندناتی پھر رہی ہیں اسی لئے آئے روز انسانیت کے دشمن مادر وطن میں دہشت گردی کا وار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم متواتر حکومت کو متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ شیڈول فور کی آڑ میں دہشت گردوں کے بجائے امن پسندوں کو جکڑا جارہا ہے جس سے ایک طرف حکومت اور ریاست بدنام ہو رہی ہے اور دوسری جانب دہشت گردوں کو ریلیف مل رہا ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کا نام اسلام کی سربلندی کی ضمانت ہے جن کی بتلائی ہو ئی راہوں پر چل کر اولیائے کرام نے دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو عام کیا ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا مادروطن کے تحفظ اور دین کی سربلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.