تکفیریوں کو کلین چٹ؟ حب الوطنی اورامن کے پرچم بردارشیڈول فور میں ڈال دیئے گئے،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

شہید فوجی جوانوں کو پوری قوم کا سلام؛کب تک دھرتی کے سپوت مصلحتوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے؟، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
حکمران دہشت گردوں سے بھیک میں امن حاصل کرنا چاہتے ہیں،کالعدم جماعتوں کو اہم عہدوں سے نوازا جارہا ہے
خدارا حکومت نفرتوں کا زہر گھولنے والوں سے بلیک میل نہ ہو،انتہا پسندوں کو استعمال کرنے والے آج بھی دیرینہ دوستیاں نبھا رہے ہیں
کافر کافر کے نعرے لگانے والوں کو کلین چٹ دی گئی،حب الوطنی اورامن دوستی کا پرچم سربلند کرنے والے شیڈول فور میں ڈال دیئے گئے
پاک فوج کے خلاف شکوک پیدا کرنا بھارتی ایجنڈا ہے،بیرونی ممالک کی پراکسی وار کے عوض اربوں کما نے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے
13جولائی کے کشمیری شہیدوں کا خون رنگ لا کر رہے گا ظالموں کی نابودی لوح ازل پر لکھی ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ چکوال کے عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور حکومت سے سوال کرتی ہے کہ کب تلک دھرتی کے سپوت مصلحتوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے؟، حکمرانوں سیاستدانوں کی مفاداتی پالیسیاں دہشت گردی کو ختم نہیں ہو نے دے رہیں، حکمران دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں سے بھیک میں امن حاصل کرنا چاہتے ہیں اسی لئے کالعدم جماعتوں کو اہم عہدوں سے بھی نوازا جارہا ہے،خدارا حکومت قومی فضاؤں میں نفرتوں کا زہر گھولنے والوں سے بلیک میل نہ ہو،انتہا پسند کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کرنے والے آج بھی دیرینہ دوستیاں نبھا رہے ہیں،بیرونی ممالک کی پراکسی وار کے عوض اربوں کما نے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے، پاک فوج کے خلاف قبائلیوں اور پاکستان کے شہریوں کے دلوں میں شکوک پیدا کرنا بھارتی ایجنڈا ہے،13جولائی 1931کے کشمیری شہیدوں کا خون رنگ لا کر رہے گا ظالموں کی نابودی کی تحریر لوح ازل پر لکھی ہے جوشہیدوں کے لہو سے روز بروز نکھرتی چلی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ چکوال کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

13جولائی کے کشمیری شہیدوں کا خون رنگ لا کر رہے گا

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ آٹھ دس درجن سے زائد گروپوں کو ممنوع قرار دیا گیالیکن وہ گروپ نہ صرف آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں انہیں میڈیا پر بھی کھلی چھٹی ہے، دوغلی اور معزر ت خواہانہ پالیسی کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو پارہا، شیڈول فور کودہشت گردی کے خاتمے کے بجائے سیاسی اور انتقامی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، ایسے ایسے لوگوں کو شیڈول فور سے کلین چٹ دی جا چکی ہے جو کھلم کھلامیڈیا پر کافر کافر کے نعرے لگاتے ہیں سو سو بے گناہوں کے قاتلوں کے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈالتے ہیں دوسری جانب حب الوطنی امن دوستی کا پرچم سربلند کرنے والے ایسے ایسے غریبوں کو شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے جن کے پاس دو وقت کی روٹی کے وسائل نہیں، ایسے غریب محب الوطن شیڈول فور کو چیلنج کرنے کیلئے عدالتوں اور وکیلوں کے خراجات کیسے اٹھائیں؟ انصاف اور عدل کی دھجیاں بکھیر کر خدا کے قہر کو آواز نہ دی جائے ۔

حب الوطنی امن دوستی کا پرچم سربلند کرنے والے ایسے ایسے غریبوں کو شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے جن کے پاس دو وقت کی روٹی کے وسائل نہیں، ایسے غریب محب الوطن شیڈول فور کو چیلنج کرنے کیلئے عدالتوں اور وکیلوں کے خراجات کیسے اٹھائیں؟

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں اور اقلیتوں پرجو مظالم روا رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مودی کو دوسرے ممالک کی مذمت کا سامنا ہے اس سے بچنے کیلئے آئے دن پاکستان اور مسلمانوں کوٹارگٹ کررہا ہے آئے روز دہشت گردی کے واقعات اسی کا تسلسل ہیں،افغانستان منی بھارت کا روپ دھار چکا ہے، ایک سازش کے تحت سرحدی علاقوں میں ہر امن معاہدے کو سبوتاژ کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ حکمران سیاستدان اپنی توانائیاں ایک دوسرے کو زیر کرنے پر صرف کررہے ہیں جب تک حکمران سیاستدان اور تمام ادارے ایک صفحہ پر نہیں آئیں گے اور سیسہ پلائی دیوار بن کر ہر محاذ پر دشمنوں سے نبر دآزما نہیں ہوں گے دشمنوں کی سازشوں اور دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.