میلاد النبی ؐ و عزاداری پرقدغن کی تیاریاں جاری ہیں سولی چڑھ جائیں گے مذہبی آزادی پر سودا بازی نہیں کریں گے ،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

پاکستان کو چار دہائیاں پیچھے دھکیلنے کی ساز ش ہورہی ہے صدروزیر اعظم چیف جسٹس آرمی چیف ایکشن لیں،سیدحامد موسوی
فوج عدلیہ اور آئین کو گالیاں دینے والوں کومصلح بنا کر پیش کرنا مجرمانہ فعل ہے، شہیدوں کا لہو رائیگاں نہ کیا جائے
میلاد النبی ؐ و عزاداری پرقدغن کی تیاریاں کی جارہی ہیں سولی چڑھ جائیں گے مذہبی آزادیوں پر سودا بازی نہیں کریں گے
بریلوی اور شیعہ مسالک کو دیوار سے لگانے کا خواب بیرونی ایجنڈا ہے، کالعدم جماعتیں آزاد‘ پرامن عزاداروں کو شیڈول فور سے دھمکایا جارہا ہے
ہر مصیبت سہیں گے بیرونی فنڈنگ پر پلنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے،پاکستان کو لہو سے سینچااجاڑنے والوں کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے
پرامن لوگ ہیں اپنا عقیدہ نہیں چھوڑیں گے،ہمارے صبر کی آزمائش کرنے والے ہماری تاریخ کو فراموش نہ کریں، جعفریہ ایکشن کمیٹی سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دین وطن کے بدخواہ ایک بار پھر پاکستان چار دہائیاں پیچھے نفرت و عصبیت کے دور میں دھکیلنے کی سازشیں کررہے ہیں صدروزیر اعظم چیف جسٹس آرمی چیف ایکشن لیں،فوج عدلیہ اور آئین کو گالیاں دینے والوں کومصلح بنا کر پیش کرنا مجرمانہ فعل ہے کالعدم جماعتوں کو محترم بنا کر شہیدوں کا لہو رائیگاں نہ کیا جائے،میلاد النبی ؐ اور عزاداری پرقدغن لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں سولی چڑھ جائیں گے نہ مذہبی آزادیوں پر سودا بازی نہیں کریں گے، پاکستان مختلف مسالک مکاتب اور قومیتوں کا گلدستہ ہے بریلوی اور شیعہ مسالک کو دیوار سے لگانے کا خواب بیرونی ایجنڈا ہے کالعدم جماعتیں آزاد جبکہ پرامن عزاداروں کو شیڈول فور سے دھمکایا جارہا ہے، کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں پاکستان کے گلشن کو لہو سے سینچاقربانیوں سے سنوارا بچایااجاڑنے والوں کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے،ہر مصیبت سہیں گے نفرت و دہشت کے تاجروں اور بیرونی ممالک کی فنڈنگ پر پل کر ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفریہ ایکشن کمیٹی کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شہادت امام علی ابن موسی الر ضاعلیہ السلام کی مناسبت سے 21تا23 ذیقعد ’ایام عزا‘ بھی منانے کا اعلان کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حکومت نے 76تنظیمیں کالعدم قرار دے رکھی ہیں لیکن آج تک کسی کالعدم جماعت کے رہبر لیڈر کو سزا نہیں دی گئی بعض کو تو شیڈول فور میں بھی شامل نہیں کیا گیابیرونی ممالک سے رشتے ناطے رکھنے والے اگر شیڈول فور میں بھی شامل ہیں تو انہیں کھلی چھٹی حاصل ہے کالعدم جماعتوں کے نامز دکردہ افرادسے نظریاتی کونسل علماء بورڈ امن کمیٹیاں بھری پڑی ہیں، انہی چشم پوشیوں کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی تلوار دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے ملک پاکستان سے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ خانہ پری کیلئے شیڈول فور میں ایسے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کی ساری زندگی وطن دشمنوں اورنفرتیں پھیلانے والوں کے خلاف جدوجہد میں گزری دوسری جانب وہ افراد جو آئے دن رسول کریم ؐ کی ذات، آپ کے اہلبیت اطہار ؑ، پاکیزہ صحابہ ؓ امہات المومنین ؓ اولیائے کرام کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں ان پر کوئی ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں، تمام مکاتب کے نزدیک یکساں مکرم محترم امام مہدی ؑجن کا نام آج بھی مسجد نبوی میں کندہ ہے کے بارے میں کھلم کھلا مغلظات کہے گئے کفیل الرسول حضرت ابوطالب ؑ کی توہین کرکے شیعہ سنی مکاتب کے دل چھلنی کئے گئے اور سب سے بڑھ کر خاتون جنتعالمین کی عورتوں کی سردار حضرت فاطمہ زہراؑ کی توہین کر کے قرآن کو جھٹلایا گیا لیکن کھلم کھلا مجرموں کے خلاف بھی عدالتوں کے ذریعے ایف آئی درج کروانے میں بھی مسلسل رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ایک جانب نفرتیں پھیلانے والوں کو کھلی چھٹی اور دوسری جانب خلیفہ راشد امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کی شہادت کی مجالس و جلوس کے مذہبی فریضے کے انعقاد پر لاتعداد ایف آئی آرز درج ہوئیں اور اب عزاداروں کو شیڈول فور میں ڈال کر انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میلاد وعزاداری نے پاکستان کے قیام کی راہیں ہموار کیں اور انگریزوں کے جبرو تشدد کو مٹی میں ملایا،عزاداری مظلوموں کا پرامن ترین احتجاج ہے کوئی مذہب ملک آئین پرامن احتجاج کا حق نہیں چھین سکتا۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ کہ ہم پرامن لوگ ہیں کسی دوسرے کو نہیں چھیڑتے لیکن اپنا عقیدہ کبھی نہیں چھوڑ سکتے ہمارے صبر کی آزمائش کرنے والے ہماری تاریخ کو فراموش نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.