آج زائرین کی گھروں کو روانگی شروع ہوجائے گی؛پنجاب صوبائی انتظامیہ کی یقین دہانی

ولایت نیوز شیئر کریں

لاہور(ولایت نیوز) انتظامیہ نے ٹی این ایف جے کے صوبائی زائرین سہلوت سیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جن زائرین کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں انہیں آج گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم قرنطینہ کو ختم کرکے دیگر زائرین کو بہتر مقام پر رکھا جائے گا۔

زائرین کی جانب سے لاہور و سرگودھا قرنظینہ میں سہلیات کی عدم دستیابی کی شکایات ٹی این ایف جے کو موصول ہوئی تھیں جس پر تحریک کے رہنماؤں نے حکومتی رہنماؤں سے شدید احتجاج کیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے زائرین سہولت سیل کی اعلی صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں یہ طے پایا تھا کہ قرنطینہ سینٹر میں رکھے جانے والے زائرین کے دوبارہ کرونا ٹیسٹ منگل تک مکمل کرلئے جائیں اور میڈیکل ٹیسٹ منفی آنے والے زائرین کو آئندہ دو روز میں ان کے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب نے اس امر پر تشویش کا اظہارر کیا تھا کہ زائرین گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے تفتان، ڈی آئی خان، ملتا ن اور اضلاعی قرنطینہ سینٹرز میں رہنے اور اپنے اہل خانہ سے دور ہونے کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ بار بار ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنے پر بھی تحفظات لاحق ہیں، جسکے جواب میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکام کی جانب سے یقین دلایا کہ منگل تک زائرین کے ٹیسٹ مکمل ہو جائیں گے جسکے بعد ٹیسٹ میں منفی نتائج کے حامل افراد کو گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔

ٹی این ایف جے پنجاب کے صدر علامہ حسین مقدسی کی ہدایات پر زائرین سہولت سیل نے پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں موجود زائرین کو درپیش مسائل اور انکی اپنے گھروں کو جلد از جلد واپسی یقینی بنانے کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹرز کے سربراہوں ور اضلاعی انتظامیہ و انچارج قرنطینہ سینٹرز سے مربوط رہ کر شب و روز کوششوں میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.