سکھر و لاڑکانہ ڈویژن ٹی این ایف جے رہنماؤں کی ڈی آئی جی سے ملاقات ؛عزاداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

ولایت نیوز شیئر کریں

سکھر ( ولایت نیوز) ڈی آئی جی سکھر اور لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علی رضا پنہور کی سرکردگی میں ملاقات کی ۔

وفد نے ڈی آئی جی کو محرم الحرام میں عزاداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

ڈی آئی جی نے مسائل کے حل کے لیے تمام ایس ایس پیز کو تحریری احکامات جاری کیے اور ٹی این ایف جے کی محرم کمیٹی عزاداری سیل سے مربوط رہنے کا پابند کیا۔

وفد میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی نائب صدر زوار منور جلبانی، ڈویژنل صدرسکھر ڈویژن سید سجاد شاہ، ٹی این ایف جے لاڑکانہ کے رہنما پرویز علی سانگی کے علاوہ 10 اضلاع کے صدور نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.