’صدی کی ڈیل‘ منصوبہ گریٹر اسرائیل کی جانب پیش قدمی:پٹھو عرب حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

’صدی کی ڈیل‘ کا مکروہ منصوبہ گریٹر اسرائیل کی جانب پیش قدمی ہے پٹھو عرب حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

امریکہ برطانوی و فرانسیسی کھیل سائکس پائکوٹ معاہدے کو دہرا رہا ہے اقوام متحدہ فلسطینی ریاست کو عملا ناکام بنانے کی سازش کو روکے

آئل ٹینکروں پر حملے امریکہ کا کیا دھرا ہے تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جائے، عربوں کو ڈرا کر مزید اسلحہ بیچا جائے اور اپنے مفادات حاصل کئے جائیں

جو عرب حکمران اقتدارکے بچاؤ کیلئے واشنگٹن کا کا ساتھ دے رہے ہیں وہ مت بھولیں کہ استعماری سرغنہ امریکہ صیہونیت کے سواکسی کا دوست نہیں

عالم اسلام جاگے! جو قومیں ماضی سے نہیں سیکھتیں ان کا حال اور مستقبل تاریک سے تاریک تر ہو تا چلا جاتا ہے، تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے مرکزی عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپر ست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں ایک صدی پرانے برطانوی و فرانسیسی کھیل’سائکس پائکوٹ معاہدے‘کو دہرا رہا ہے ’صدی کی ڈیل‘ کا مکروہ منصوبہ عر ب دنیا کی تقسیم در تقسیم اور گریٹر اسرائیل کے قیام کی جانب پیش قدمی ہے امریکہ کے پٹھو و آلہ کار عرب حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی عرب حکمران امریکی جال میں نہ آئیں ورنہ آئندہ نسلیں نتائج بھگتیں گی عالمی استعماری سرغنہ امریکہ عربوں کو مزید تقسیم کرکے یہودی آباد کاری کو تحفظ دینا اور نسلی امتیاز کی حمایت کرکے فلسطینیوں کو ان کے دیرینہ حقوق سے محروم کرنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ فلسطینی ریاست کو عملا ناکام بنانے کی سازش کو روکے ،آئل ٹینکروں پر حملے امریکہ کا کیا دھرا ہے تاکہ ایران کو دباؤ بڑھایا جائے اور عربوں کو ڈرا کر مزید اسلحہ بیچا جائے اور اپنے مفادات حاصل کئے جائیں، جو مسلم عرب حکمران اپنی حکمرانی کے بچاؤ کیلئے امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں وہ مت بھولیں کہ امریکہ صیہونیت کے سواکسی کا دوست نہیں، عالم اسلام جاگے جو قومیں ماضی سے نہیں سیکھتیں ان کا حال اور مستقبل تاریک سے تاریک تر ہو تا چلا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے کرنے والے اور عرب ریاستوں کی بندر بانٹ کے برطانوی و فرانسیسی خفیہ معاہدے سائکس پائکوٹ کو 103سال بیت چکے ہیں لیکن مشرق وسطی آج بھی اس کے نتائج بھگت رہا ہے آج ایک بار پھر پامانہ بحرین میں صدی کی ڈیل جیسے مکروہ معاہدے کو عملی روپ دیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سائکس پائکوٹ معاہدے کے تحت مشرق وسطی میں دو گھناؤنی لکیریں کھینچی گئیں جو پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں حقیقت کا روپ دھار گئیں ان سرحدوں کا مقصد مسلمانوں کی قوت کو توڑنا تھااردن عراق موجودہ اسرائیل و فلسطین اور حیفہ کا علاقہ برطانیہ کو دیا گیاشمالی عراق جنوب مشرقی ترکی شام اور لبنان کے علاقے فرانس کے حوالے کر دیئے گئے اٹلی اور روس کو بھی حصہ دیا گیاروس کو آرمینیا اور کردستان کے علاقے دیئے گئے اٹلی کو الجزائر جنوب مغربی اناطولیہ اور ازمیر کے علاقوں سے نواز گیااور یوں مسلم خلافت کو تار تار کردیا گیا جس میں ایجنٹوں نے بنیاد ی کردار ادا کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ کبھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہو سکتاابلیسیست کا سرغنہ امریکہ نے ویت نام سے عراق اگفغانستان شام سمیت ہر جگہ ذلت و رسوائی کا سمنا کیا لیکن اپنی سازشوں شرارتوں سے باز نہیں آرہاعراق شام لیبیا افغانستان میں لاکھوں مسلمان امریکی پالیسیوں کی پاداش میں مار ڈالے گئے اس تباہی کے اثرات تیونس نائیجریا شمالی افریقہ کے دیگر ممالک میں بھی نظر آرہے ہیں یمن میں جنگ تھمنے کانام نہیں لے رہی دکھ کی بات یہ ہے کہ اس المناک شورشوں اور خانہ جنگیوں میں مسلم حکمران پوری طرح ملوث ہیں اگر شام میں اپوزیشن کو حکومت گرانے کی شہ دی جارہی ہے تو یمن میں ایک ناجائز حکومت کے تحفظ کیلئے دھڑا دھڑ اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جب سے بر سر اقتدار آیا ہے مسلم دشمنی پر مبنی اقدامات کررہا ہے پہلے نصف درجن مسلم ملکوں پر پابند ی لگائی پھر مسلمانوں کو تقسیم کرنے کیلئے 39ملکی اتحاد بنوایاقطر کو زک پہنچائی ایران کو دہشت گردی کا محور قرار دیا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا گولانا کو اسرائیلی حصہ قرار دیاجس سے ٹرمپ کی خباثت واضھ اور عیاں ہے۔

قائدملت جعفریہ آغا حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ اگر مسلم حکمرانوں نے استعماری و صیہونی عزائم کے مقابل متحدنہ ہوئے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.