سچ ٹی وی کی بے بنیاد خبر کی مذمت

ولایت نیوز شیئر کریں

ہیڈکوارٹر مکتب تشیع تحریک نفاذفقہ جعفریہ نے سچ ٹی وی پر غلط خبر جاری کرنے کی مذمت جاری کردی
حکومت پاکستان کی جانب سے تین مرتبہ کالعدم قرار دیے جانے والے مذکورہ ممنوعہ گروپ کا تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں
دروغ اور ہرزہ سرائی پر مبنی بے بنیاد خبر سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی ساکھ مجروح کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی رحلت کے بعد علامہ آغا سید حسین مقدسی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ کی حیثیت سے قومی و دینی فرائض سرانجام دے رہے ہیں
آقائے مقدسی کی قیادت میں شیعیان حیدرِ کرار پرامن عملی جدوجہد سے دین وطن کی سلامتی و حرمت پر ہرگز کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر جمیل قریشی

راولپنڈی(ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر پروفیسر جمیل قریشی نے سچ نیوز ٹی وی چینل پر ہفتے کو نشر کی جانیوالی ایک خبر میں کالعدم تحریک جعفریہ کے سربراہ کے ساتھ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کا نام استعمال کرنے کی پرزور مذمت کی یے۔

ہیڈکوارٹر مکتب تشیع ٹی این ایف جے سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تین مرتبہ کالعدم قرار دیے جانے والے مذکورہ ممنوعہ گروپ کا تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ جمیل قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ دروغ اور ہرزہ سرائی پر مبنی اس بے بنیاد خبر سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی ساکھ مجروح کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جس کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی رحلت کے بعد علامہ آغا سید حسین مقدسی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے پاکیزہ اہداف کے حصول کے لیے قومی و دینی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جن کی قیادت میں شیعیان حیدرِ کرار اپنی پرامن عملی جدوجہد سے دین وطن کی سلامتی و حرمت پر ہرگز کوئی آنچ نہیں آنے دینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.