عزا ئےامام کاظمؑ و ہدیہ بی بی نرجس ؑ: آیۃ اللہ وحید خراسانی نے کورونا سے نجات اور نوروز کا وظیفہ بتادیا
قم المقدسہ (ولایت نیوز) مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی حسین وحید خراسانی نے جملہ اہل اسلام کو تاکید کی ہے کہ بلاؤں مصیبتوں اور بیماریوں سے نجات کیلئے تمام مومنین 25 رجب مجالس شہادت باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام میں اپنے اہل خانہ سمیت بھرپور شرکت کر کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے توسل کریں۔
اپنی ویب سائٹ پر جاری ہونے بیان میں مرجع عالی قدر نے دہرایا کہ سال نو کے آغاز یعنی نوروز کے موقع پر مجالس و محافل میں باب الحوائج حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام سے توسل کیا جائے اور زندانوں و زہر کی سختیوں سے معذب کئے جانے والے مظلوم امام کی شہادت کے مصائب بیان کئے جائیں ۔ اور قرآن کریم کی تلاوت کرکے مادر امام زمانہ حضرت بی بی نرجس خاتون سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس کو ہدیہ کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ان اعمال کی بجاآوری سے آفات زمانہ کے مقابلے کیلئے امام العصرؑ کی مدد اور تائید ہمارے شامل حال ہو جائے گی۔
