چرچ میں افطار: مسیحی برادری کی جانب سے شیعہ رہنماؤں کی زبردست پذیرائی ، آقای موسوی ؒ کی امن و محبت کیلئے جدوجہد کی بازگشت
راولپنڈی (ولایت نیوز) راولپنڈی اسلام آباد کی مسیحی کمیونٹی کی جانب سے مقامی چرچ میں افطار ڈنر اور بین المذاہب ہم آہگی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
مسلم مکاتب کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی رہنماؤں کی شرکت سے یہ تقریب رواداری محبت اخوت کا عملی اظہار بن گئی ۔
اس موقع پر آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد اور دیگر کرسچین راہنماؤں کی جانب سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عمائدین علامہ شبیہہ الحسن کاظمی اور سفیر وحدت و اخوت شوکت عباس جعفری کی بے انتہا پذیرائی کی گئی ۔
مسیحی راہنماؤںنے اقلیتوں کے حقوق کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی رح کی ہمہ وقت سرپرستی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انتہائی حساس مقامات پر ان کی حق گوئی کوفسادات اور انتشار کے خاتمے کا موجب قرار دیا۔
مسیحی رہنماؤں تحریک نفاذذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔
مسیحی رہنماؤں کی جانب سے جب آل محمد ؐ کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا گیا تو تقریب میں یہ بات نمایاں نظر آئی
مذہب کی کوئی بات نہیں دل کی بات ہے
ہر حق پرست دل سے ہے شیدا حسین ع کا


