فرینکفرٹ سعودی قونصلیٹ کے سامنےٹی این ایف جے کا احتجاجی کیمپ ؛ جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

ولایت نیوز شیئر کریں

فرینکفرٹ ، جرمنی (ولایت نیوز رپورٹ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ جرمنی کے کارکنوں نے فرینکفرٹ میں ہفتہ 7 مئی کو فرینکفرٹ سعودی قونصلیٹ کے سامنے جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات مقدسہ کی مسماری کیخلاف احتجاجی کیمپ لگایا۔

احتجاجی کیمپ کیلئے مقامی سٹی گورنمنٹ نے صرف محدود افراد کو شرکت کی اجازت دی تھی ۔

کیمپ کے انعقاد میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں سید علی شاہ، سید شجاع حیدر زیدی اور سید علی رضا شاہ جعفری نے نمایاں کر دار ادا کیا ۔ اس کے علاوہ سید اجلال حیدر زیدی ، سید سلمان حیدر زیدی ، سید علی رضوی نے بھی احتجاجی یاداداشت کی تیاری اور رائے عامہ کو جنت البقیع کی مسماری سے آگاہ کرنے میں نمایاں حصہ لیا ۔

تحریک کے کارکنوں نے مقمی میڈیا اور عام لوگوں کو مسلمانوں کے گرنقدر مقدس ورثے کی توہین اور عالمی امن پر اس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔

سید علی رضا شاہ جعفری نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام جنت البقیع جرمن زبان میں پڑح کر سنایا۔شجاع حیدر زیدی نے احتجاجی قرار داد پاس کی ۔

احتجاجی کیمپ 2 گھنٹے تک جاری رہا ۔

آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جنت البقیع کی بحالی کیلئے جدوجہد مقدس مزارات کی تعمیر نو تک جاری رکھی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.