لبیک البقیع لبیک یا زہراؑ: بارسلونا سٹی سینٹر جنت البقیع کی تعمیر کے نعروں سے گونج اٹھا

ولایت نیوز شیئر کریں

باسلونا، سپین (ولایت نیوز)جنت البقیع و جنت المعلی میں اسلام کے محسنوں کے مزارات کے انہدام کیخلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سپین اور القائم اسلامک سینٹر بارسلونا کے زیر اہتمام 7 مئی بروز ہفتہ سٹی سینٹر میں زبردست ماتمی احتجاج کیا گیا۔

ماتمی احتجاج کی قیادت علامہ سید باقر نقوی,سید سبط شاہ ، سید افتخار حیدر ، شاہد اختر، نعیم بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا باقر نقوی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر عالمگیر احتجاج کا مقصد اسلامی ورثۓ کی تباہی ہر مجرمانہ خاموشی کا شکار اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ا داروں کی منافقت کا پردہ چاک کرنا ہے اور مغربی ممالک کی رائے عامہ و حکومتوں کی توجہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی اس بنیاد کی جانب مبذول کرانا مقصود ہے جو ایک صدی قبل جنت البقیع اور جنت المعلی کی مسماری کے سبب پڑی ۔

باقر نقوی نے کہا کہ اگر جنت البقیع کے مسئلے کو بھی القدس جتنی اہمیت دی جاتی تو دنیا کے مختلف مذاہب کے آثار کبھی ملیا میٹ نہ ہوتے۔

مظاہرین نے مختلف کتبے اور بینز اٹھا رکھے تھے جن میں جنت البقیع کی بحالی ، انتہا پسندی کے خاتمے اور اولاد رسولؐ کی مظلومیت پر عالمی اداروں کی خاموشی پر مذمتی نعرے درج تھے۔

کم سن بچوں اور خواتین نے بھی مطاہرے میں شرکت کی ۔

مظاہرے کے بعد شرکاء نے امام بارگاہ القائم میں ماتمداری کی اور بارگاہ خانوادہ رسالتؐ میں مزارات کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.