چناب کے پل پر امام موسی کاظمؑ کا جنازہ ، لاکھوں عزاداروں کی شرکت

ولایت نیوز شیئر کریں

دریائے چناپ پر راول ککر  ہیڈ مرالہ کے مقام پر امام موسی کاظم ؑ کی شہادت کا منفرد پروگرام

فرزند رسول ؐ امام موسی کاظمؑ کی المناک شہادت  کا درد عاشقان اہلبیتؑ کو سدا رلاتا رہے گا

لاکھوں عزاداروں نے قیدی امام کا جنازہ اٹھایا؛ مختار فورس کے بہترین سیکیورٹی انتظامات

سیالکوٹ (ولایت نیوز۔ تصاویر بشکریہ مختار  فورس، عزاداری ان سیالکوٹ ، علی رضا اوپل ) فرزند رسول ؐ امام موسی کاظم کی علیہ السلام کی ہارون رشید کے تنگ و تاریک قیدخانے میں زندگی بھر کی قید کے بعدالمناک شہادت اور پل بغداد پر چند مزدوروں کے ہاتھوں پھنگوائے گئے جنازے کا درد عاشقان اہلبیتؑ کو سدا رلاتا رہے گا۔ اسی مظلومانہ شہادت کی یاد میں پوری دنیا میں عزادار 25 رجب کو مجالس عزا اور جلوسوں کا انعقاد کرتے ہیں ۔
سیالکوٹ میں دریائے چناپ پر راول ککر  ہیڈ مرالہ کے مقام پر امام موسی کاظم ؑ کی شہادت کا منفرد پروگرام منعقد ہوتا ہے جہاں مظلوم امام کا جنازہ پل پر لا رکھ دیا جاتا ہے اور پھر  پنجاب بھر سے  آئے لاکھوں عزادار قیدی امام کے جنازے کو اٹھانے لپک پڑتے ہیں اس موقع پر شدید رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آتے ہیں ۔
اسس سال بھی  راول ککر سیالکوٹ  میں  ڈاکڑ ساجد حسین  کے زیر اہتمام مجلس  شہادت برپا ہوئی ۔جس میں صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ  علامہ راے مزمل سمیت ملک کے نامور علماءوذاکرین نے خطاب کیا ۔برآمدگی تابوت  باوا سید غلام عباس شاہ شادیوال نے کروائی  ۔
 مختلف شہروں  آئی ماتمی سنگتوں نے باری باری مولا کو پرسہ دیا ۔ عزداروں نے برآمدگی تابوت پر قمہ زنی بھی کی ۔ مومنین نے جگہ جگہ لنگر تقسیم کیا  اس موقع پر مختار فورس ڈوثرن گوجرانوالہ  کے 400 کے قریب جوانوں نے  پوری جانفشانی سے  جگہ جگہ سیکوڑٹی کے فرائص انجام دیے۔کمانڈز سید علی عباس شاہ اور ڈپٹی کمانڈ ر ظہیر عباس بھٹی نے بھی اپنے جوانوں کے ساتھ بھرپور ڈیوٹی سرانجام دیتے رھے ۔
لیڈیز کی طرف ام لبینن ؑ اور جناب سکینہؑ لیڈیز ونگ نے اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ۔خصوصی شرکت کورکمیٹی گوجرانوالہ چیرمین حافط اصغر علی چیمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی ۔
ریسیکو 1122 کے اہلکاروں اور DSP پولیس کی سربراہی میں   SHO  اور باقی جونوان نے اپنے اپنے فرائص سرانجام دیئے  ۔ دوسری طرف  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ریجن گوجرانوالہ کے لگائے گئے کمپ میں سارا دن لنگر امام موسی کاظم ؑ تقسیم ہوتارہا ۔پانی کی بوتلیں اور جوس بھی مومنین میں تقسیم کیئے ۔
اس موقع پر  صدرچوہدری محمد ایوب اوپل۔صوبائی نائب صدر ماسڑ فیض احمد ۔ نائب صدر ملک مرید عباس۔ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید  جابر عباس نقوی۔جنرل سیکرٹری عمران عارف۔میاں نزیر  سیکرٹری نشرواشاعت سید رفاقت گیلانی۔سیکریٹری پریس مرید عباس جعفری  سیدمحسن عباس سیکریٹری آفس  سید ثمر عباس نقوی ذاکر ساجد حسین رابط سیکرٹری، ضلعی صدر احسان دیال ، مولانا ضیغم ترمذی  بھی موجود تھے۔
چوھرری محمد ایوب اپل نے تمام  عہدیدارن کا شکریہ ادا کیا جہنون نے   اپنی اپنی ڈیوٹی پوری محنت اور لگن سے سر انجام دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.