شدید بارشوں اور طوفان کے باوجود کاظمین میں شہادت امام کاظم ؑ پرحج سے تین گنا بڑ ا اجتماع

ولایت نیوز شیئر کریں

شدید بارشوں اور طوفان کے باوجود کاظمین میں شہادت امام کاظم ؑ پرحج سے تین گنا بڑ ا اجتماع

عراقی حکومت اور مختلف رضا کار تنظیموں کی جانب سے زائرین کی خدمت کیلئے خصوصی اقدامات

کاظمیہ بغداد (ولایت مانیٹرنگ ڈیسک ) امام ہفتم باب المراد باب الحوائج فرزند رسول ؐ و بتول ؑ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت 25 رجب کے موقع پر انسانوں کا سیلاب بغداد میں امڈ آیا جس کے شمالی علاقے کاظمیہ میں اس مظلوم امام کا مرقد ہے جس کی ساری زندگی ظالم حکمرانوں کے قید خانوں میں گزر گئی ۔

عراق میں شدید بارشوں کے باوجود کئی ملین  افراد کا اجتما ع روزہ امام موسی کاظم ؑ کے مزار پر دیکھنے میں آیا۔ جبکہ اے ایف پی ، روئٹرز، الجزیرہ جیسے متعصب عالمی میڈیا نے بھی زائرین کی تعداد 50 سے 70 لاکھ  تک بتائی ہے ۔ جو حج کے شرکاء سے کہیں زیادہ ہے ۔ جبکہ حج کیلئے دنیا بھر کی مسلم حکومتیں خصوصی اقدامات کرتی ہیں ۔

نماز روزے اور حج و زکوۃ سمیت تمام اسلامی اصول و فروعات بچانے کیلئے مظلومیت کی معراج پانے والے خانوادہ رسالتؐ کی محبت اسلامیان عالم کے دلوں میں ایسے گھر کر چکی ہے کہ غریب و امیر ضعیف و جوان اولاد رسول ؐ کے مراقد کی جانب کچھے چلے آتے ہیں ۔ محبت و وارفتگی کے مناظر دنیا کو حیران کردیتے ہیں کہ نہ داعش و القاعدہ جیسے دہشت گردوں کا خوف ، نہ عباسیوں سے صدام و امریکہ  تک جابر حکمرانوں کا ظلم اور نہ ہی طوفانوں و سیلابوں کی آفات ان عاشقان اہلبیت کا کبھی راستہ روک سکی ہیں ۔

لاکھوں زائرین عراق، ایران اور شام کے مختلاف علاقوں سے پیدل سفر کرکے شدید موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے  امام کاظم علیہ السلا م کے روضہ مبارک پر پہنچے تھے  جہاں ماتم و گریہ کے شدید رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ بالخصوص جب امام کاظم ؑ کا تابوت آیا تو کاظمیہ کی سرزمین گریہ و ماتم کی صداؤں سے لرزنے لگی تھی ۔

عراقی حکومت اور مختلف رضا کار تنظیموں کی جانب سے زائرین کی خدمت کیلئے خصوصی اقدامات کر رکھے تھے ۔ کاظمیہ کے راستوں پر بھی زائرین کی تواضع کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عراقی وزیر اعظم عادل المھدی نے خود بھی زیارت میں شرکت کی اور امن و امان  و دیگر  انتطامات کا جائزہ لیا۔

ہائے کاظم : لوگ ایک ہزار جنازے چھوڑ کر کاظمین کی جانب دوڑتے رہے ۔ والعصر خصوصی رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.