مکتب تشیع کو درپیش مسائل: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی وزیر قانون پنجاب سے ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے نمائندہ وفد کی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات

مکتبِ تشیع سے متعلق مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ،وزیر قانون کی ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

لاہور (ولایت نیوز ) صوبہ پنجا ب میں مکتب تشیع سے متعلق اہم امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے نمائندہ وفدنے صوبائی ناظم الامور علامہ سید محسن علی ہمدانی اور صوبائی صدر پنجاب علامہ سید حسین مقدسی کی قیادت میں صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے اہم ملاقات کی۔

وفد میں علامہ محسن علی ہمدانی کے ہمرا ہ صوبائی ترجمان و سینئر نائب صدر سید حسن کاظمی، نائب صدر علامہ زائد عباس کاظمی،ریجنل صدر لاہور سید ذوالفقار حیدرنقوی،سید عقیل نقوی، ڈاکٹر این ایچ نقوی بھی شامل تھے۔

ملاقات میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے صوبہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو مذید موثر بنانے کیلئے پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، کالعدم قرار دیئے گئے دہشتگرد گروپوں پر عملی پابندی عائد کرنے اور انتظامی سطح پر قائم کردہ اداروں اور کمیٹیوں میں تمام مسلمہ مکاتبِ فکر کی حقیقی و یکساں نمائندگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اسکے علاوہ صوبہ میں شیڈول فور میں نامزد بیگناہ افراد ، ذاتی و سیاسی اختلافات کی بناء پر نارواپابندیوں کا شکار پر امن علماء و ذاکرین اور عزاداری کے پروگراموں کیخلاف درج کیئے گئے بے جا مقدمات جیسے مسائل کے فوری حل کامطالبہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت آئین پاکستان کے مطابق تمام مکاتب فکر اور اہلیان وطن کے حقوق کی بلا تفریق مذہب و مسلک یکساں ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم اور کوشاں ہے ۔ وفد کی جانب سے پیش کردہ مسائل کے حوالے سے راجہ بشارت نے یقین دلایاکہ حکومت ملتِ تشیع کو درپیش مسائل کا مکمل احساس رکھتی ہے،اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے پیش کردہ مسائل پر فوری اور ٹھوس اقداما ت یقینی بنائے جائینگے۔ملاقات میں دیگر اہم قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.