مکتب تشیع کے عقائد نظریات وعبادات سے مسلسل چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے چیف جسٹس نوٹس لیں، آغا حامد موسوی ؛ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے فیملی لاز بل مسترد کردیا
تحریک نفاذفقہ جعفریہ نے فیملی لاز بل مسترد کردیا، چیف جسٹس اہل تشیع کے عقائد سے متصادم قوانین کی منظوری کا نوٹس لیں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے دوبار مسترد ہونے کے باوجود مشترکہ سیشن میں متنازعہ بل پاس کروانا جمہوریت اور آئین کی پامالی ہے
مکتب تشیع کے عقائد نظریات عبادات سے مسلسل چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے پرامن لوگ ہیں حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے
پاکستان کے دوقومی نظریہ کو پامال کرکے دشمن کے ایجنڈے کو پورا نہ کیا جائے، پاکستان بنانے والوں سے پرسنل لاء بھی چھینا جارہا ہے،
متنازعہ نصاب، عزاداری پر قدغنیں، شیعہ کتب میں تحریف، نوحوں پر پابندیاں اور مسلسل متعصبانہ قانون سازی کے ذریعے ضیا الحق کے مارشل لاء کی یاد تازہ کی جا رہی ہے
بعض قوتیں امریکہ کی جانب سے پیشکردہ مذہبی ازادیوں پر پابندی کی رپورٹ سچ ثابت کرنا چاہتی ہیں۔ ٹی این ایف جے کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب،سپریم کونسل اجلاس کی تیاریوں کا آغاز
اسلام آباد(ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بو رڈ کے سرپرست اعلیٰ قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے فیملی لاز بل مسترد کردیاہے، چیف جسٹس ملت جعفریہ کے عقائد سے متصادم قوانین کی منظوری کا نوٹس لیں۔
انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ اہل تشیع کے عقائد نظریات عبادات سے مسلسل چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے پرامن لوگ ہیں حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے پاکستان کے دوقومی نظریہ کو پامال کرکے دشمن کے ایجنڈے کو پورا نہ کیا جائے، پاکستان بنانے والوں سے پرسنل لاء بھی چھینا جارہا ہے، بعض قوتیں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ مذہبی ازادیوں پر پابندی کی رپورٹ کو سچ ثابت کرنا چاہتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بعض قوتیں قیام پاکستان سے آج تک اس کے نظریہ اساسی کے درپے ہیں جو مختلف مسالک صوبوں قومیتوں کے حقوق سلب کروا کے قیام پاکستان کی بنیاد کو غلط ثابت کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے دوبار مسترد ہونے کے باوجود مشترکہ سیشن میں متنازعہ بل کو پاس کروانا جمہوریت اور آئین کی روح کی پامالی ہے،متنازعہ نصاب، عزاداری پر پابندیوں، شیعہ کتب میں تحریف، نوحوں اور مجالس کو رکوانا اور مسلسل متعصبانہ قانون سازی جیسے اقدامات کرکے ضیا الحق کے مارشل لائی دور کی یاد تازہ کی جا رہی ہے ضیاء الحق مارشل لاء کے نتائج قوم آج تک بھگت رہی ہے۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے باور کرایا کہ کوئی مغالطے میں نہ رہے ضیا یی مارشل لاء میں بھی آٹھ ماہ کے حسینی محاذ ایجی ٹیشن اور چودہ ہزار گرفتار یاں دے کر نظریہ اساسی پر حملے کو ناکام کیا تھا آئندہ بھی پاک وطن کی بنیادوں پر حملے پر خاموشی نہیں رہیں گے۔
درایں اثنا تجریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔