راولپنڈی میں یوم انہدام جنت البقیع پر تاریخی ماتمی احتجاج ہوگا
راولپنڈی (ثمر الحسن نقوی )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام عالمگیر یوم جنت البقیع کے موقع پر مجلس عزا 3جولائی بروز پیر 10بجے دن امامبارگاہ ناصر العزاء نزد بس سٹاپ وارث خان مری روڈ راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس سے علامہ اظہر عباس حیدری‘‘،ذاکر اقبال شاہ بجاڑ، ذاکر مظہر جعفری اور دیگرنامور علمائے کرام اور ذاکرین خطاب کریں گے۔مجلس کے اختتام پرمرکزی تاریخی ماتمی احتجاجی جلوس برآمد ہوگا جس میں راولپنڈی ریجن کے ماتمی دستے شرکت کریں گے۔اور اپنے منفرد انداز میں پرسہ داری کریں گے ۔جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر براستہ کمیٹی چوک امامبارگاہ کرنل مقبول حسین میں اختتام پذیر ہوگا۔ علی ابوذر چوہان کے مطابق تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔