مکتبِ تشیُع کو تمام مملکتی اداروں میں برابر کی سطح پر نظریاتی نمائندگی دی جائے۔ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ

ولایت نیوز شیئر کریں

آئینی مذہبی حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، عزاداریِ امام حسینؑ اور میلاد النبیؐ کے جلوسوں اور محافل پر قدغنیں اور ایس او پیز واپس لی جائیں۔ سیکریٹری جنرل علامہ بشارت امامی

پوری قوم دفاعِ مادرِ وطن کے لیے عساکرِ پاکستان کی قوت بن کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی

قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے پاکیزہ نقوش پر عمل کرتے ہوئے مشنِ مقدس جاری و ساری رکھا جائے گا

قیامِ امن کے لیے موسویؒ امن فارمولہ نیشنل ایکشن پلان کا عکس ہے جس کی تمام شقوں پر عملدرآمد کیا جائے، انسانیت کے دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے

دفاعِ دین و وطن کیلئے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کے لائحہ عمل پر لبیک کہنے کا عہد، ملک بھر کے مندوبین کاخطاب

راولپنڈی ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی کی صدارت میں تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کا دو روزہ اجلاس آمدہ محرم الحرام سمیت اہم قومی و تنظیمی امور پر فیصلوں اور عالمی و قومی اہم موضوعات پر اعلامیہ کی منظوری کے بعد ہفتے کو اختتام پذیر ہو گیا۔ ایامِ عزا کیلئے پالیسی ضابطۂ عزاداری کا اعلان سربراہِ تحریک علامہ آغا سید حسین مقدسی محرم الحرام سے قبل کریں گے۔ تحریک کے مرکزی ترجمان علامہ سید قمر حیدر زیدی کے مطابق سیکٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطبۂ استقبالیہ اور سالانہ مجموعی کارکردگی پیش کرتے ہوئے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی جانب سے چہاردہ معصومین علیہم السلام کے ظہورِ پُرنور، شہادت اور اہم قومی پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور مندوبین اجلاس سے عہد و پیمان لیا کہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان کے دستور العمل، نصب العین اور رہبرِ روحانی قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے پاکیزہ نقوش پر عمل کرتے ہوئے سربراہِ تحریک آغا سید حسین مقدسی کے لائحہ عمل لبیک کہتے ہوئے مشن جاری و ساری رکھا جائے گا، رہبرِ تشیُع قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی اعلی اللہ مقامہ کے رہنما اصولوں ولائے علیؐ، عزائے حسینؑ، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت اور مرکزیت پر کاربند رہتے ہوئے عقائدِ حقہ کی ترویج کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارا مشن ولاء و عزا اور خالص دینی و قومی حقوق کا حصول ہے، اس مقصد کے لیے کسی بیرونی قوت کا الہ کار بننے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت یا علیؑ مدد کے عملی شعار کو مشعلِ راہ بنا کر تعلیماتِ آقائے موسویؒ کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک صوبوں اور آزاد کشمیر کے مندوبین نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ بنیادی، آئینی مذہبی حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور عزاداریِ امام حسینؑ اور میلاد النبیؐ کے جلوسوں، محافل پر قدغنیں اور ایس او پیز کو فوری واپس لیا جائے۔ اعلامیہ میں حکومت پر زور دیا گیا کہ 21 مئی 1985ء کے موسویؒ جونیجو معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اجلاس طلب کیا جائے تاکہ مکتبِ تشیُع میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو۔ اعلامیہ میں قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی اعلیٰ اللہ مقامہ کی بصیرت افروز جرأت مندانہ اور بے لوث جدوجہد اور رحلتِ قائدؒ کے بعد خانوادۂ موسویؒ متولیاتِ امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰؑ کی خدمات کو سلامِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ قیامِ امن کیلئے موسویؒ امن فارمولے کے عکاس نیشنل ایکشن پلان کی ہر شِق پر عملدرآمد کو یقینی اور انسانیت کے دشمنوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ اعلامیہ میں پاک فوج اور بہادر سپاہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ پوری قوم دفاعِ مادرِ وطن کے لیے عساکرِ پاکستان کی قوت بن کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی۔ شرکائے اجلاس نے سربراہ ٹی این ایف جے کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکیزہ مشن کے لیے ان کی ہر آواز پر لبیک کہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے ٹی این ایف جے کے مرکزی نائب صدر علامہ عبدالحسن سرحدی، سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی، مرکزی سیکرٹری رفاہِ عامہ مخدوم طفیل سبزواری، سرپرستِ اعلیٰ مختار فورس والنٹیئرز سردار عبادت حسین شاہ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری علامہ اظہر عباس حیدری، چئیرمین مختار فورس رضاکار چوہدری مشتاق حسین، سپریم کمانڈر سید علی اجود، چیف ابراہیم سکاؤٹس اوپن گروپ کاشف کاظمی، چیئرمین ایم ایس او محمد عباس کاظمی، مرکزی صدر عمار حیدر نقوی، سینیئر نائب صدر سید جروان محمد کاظمی، مرکزی صدر مختار ارگنائزیشن ثمر الحسن نقوی، خواجہ صغیرانصاری ( آزاد کشمیر )، مرکزی رابطہ سیکٹری برائے سندھ کے عمار یاسر علوی، پرویز علی سانگی، ناظم الامور پنجاب علامہ مقصود رضا عابد، علامہ علی شبیہ انصاری، صدر خیبر پختونخوا سید غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ، صوبائی سیکٹری جنرل ذوالفقار حیدر جمیل، علامہ دلدار حیدر جعفری، علامہ صبیح حیدر شیرازی، علامہ علی رضا زیدی، علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی، ڈاکٹر رفاقت شمسی، چوہدری لال خان، مردان چنگیزی، عمران حیدر نقوی، اخلاق نقوی اور دیگر مندوبین نے خطاب اور تنظیمی رپورٹ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.