علامہ حسین مقدسی نے ضابطہ عزاداری کا اعلان کردیا؛ چاردیواری کے اندر مجالس کو اجازت سے مشروط کرنا حقوق کی پامالی ہے عزاداری پر کوئی پابندی قبول نہیں

ولایت نیوز شیئر کریں

عزاداری امام حسین شہ رگ حیات ہے اس پرکوئی پابندی قبول نہیں،علامہ حسین مقدسی نے ضابطہ عزاداری کا اعلان کردیا
اسرائیل ہمیشہ سے مسلمانوں کا دشمن ہے،جو پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے
پنجاب انتظامیہ کی جانب سے گھروں میں مجالس اور ماتمداری کو اجازت سے مشروط کرنا حقوق کی پامالی، غیر قانونی اورنا انصافی ہے
حکومت مسائل عزاداری کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، جلوسوں کی برآمدگی کے سلسلے میں حکومت موسوی جونیجو معاہدے کی پاسداری کی جائے
سیاستدان عزائے حسینی کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں، محرم الحرام کے تقدس کو مجروح نہ کیا جائے، حساس مقامات پر موثر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں
امام حسین ؑ کا غم سنت رسولؐ ہے ہر با ضمیرغم حسین ؑ میں سوگوارہے، عزاداروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں، جلوسوں میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے
کالعدم جماعتوں پر گرفت سخت کی جائے، پارا چنار میں فریقین کے ما بین امن معاہدہ ہو گیا اسے دیرپا بنانے کے اقدامات کئے جائیں
نئی سوسائٹیز میں عزاداری کے پروگرام پر پابندی قبول نہیں،سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا علماء کے ہمراہ ہیدکوارٹرمکتب تشیع میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی( )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے قائدملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی کی تاسی میں محرم الحرام کیلئے ضابطہ عزاداری کا اعلان کردیا،عزاداری ہماری شہ رگ ہے اس راہ میں کو پابندی اور رخنہ اندازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت محرم الحرام کی مجالس اور جلوس عزا کی برآمدگی میں 1985 کے جونیجو معاہدے پر عمل در آمد کی پابند ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں محرم عزاداری سیل تشکیل دے کر میڈیا پر تشہیر کریں،بانیان مجالس وجلوس وقت کی پابندی نظم ضبط کو ملحوظ خاطر رکھ کر روشنی اور صفائی کا خاص اہتمام کرے،انتظامیہ اور بانیان مجالس مکمل باہمی تعاون کریں،حساس علاقوں،شہروں کو فوج کے حوالے کیا جائے،حکومت کوئی ایسا حکم جاری نہ کرے جس سے کسی کی حق تلفی ہو یا خوف و ہراس پھیلنے کا امکان ہو،ملکی امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پر عمل کیا جائے،ممنوعہ گروپوں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روک کر انسداد دہشت گردی ایکٹ پر سختی سے عمل کیا جائے،حکومت پنجاب کی جانب سے گھروں میں مجالس اور عزاداری کی اجازت حاصل کرنے کے حوالے سے خدشات ہیں،،اسرائیل ہمیشہ سے مسلمانوں کا دشمن ہے اور رہے گا،جو پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے عزاداروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں محرم کمیٹی عزاداری سیل قائم کردیئے ہیں،جس کے ٹی این ایف جے مرکزی کنوینر علامہ راجہ بشارت حسین امامی ہوں گے۔ ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں علمائے کرام اور تحریک کے عمائدین کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغاسیدحسین مقدسی نے باورکرایاکہ ہر سال کی طرح رواں سال میں بھی پارا چنار جیسے حساس علاقہ میں دہشت گردی کی گئی جس کی تحقیقات ضروری ہیں،پارا چنار میں فریقین کے مابین درمیان امن معاہدہ ہو گیا لیکن اسے دیرپا بنانے کے لئے موثراقدامات کئے جائیں،۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک اور ملک کے باہر سے شر پھیلانے کی کوششوں کو ناکام کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ علامہ مقدسی نے کہاکہ حکومت مسائل عزاداری کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،پاکستان سنی شیعہ بھایؤں نے مل کر بنایایہاں تمام مکاتب کو یکساں حقوق کی ادائیگی ضروری ہے،نئی سوسائٹیوں میں مجالس و عزاداری کے پروگرام پر ہرگز پابندی قبول نہیں۔آقائے مقدسی نے واضح کیا کہ جلوس اور مجالس میں رخنہ ڈالنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل دشمن اسلام ہے جو اسلام کے ساتھ مخلص ہیں وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کر سکتے۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کے دور سے محرم عزاداری سیل وزارت داخلہ میں بنتے تھے جو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عزاداری سیل سے مربوط ہوتے تھے جس سے ہمیشہ دشمنان پاستان و اسلام ناکام ہوئے ہیں۔ آغا مقدسی نے کہاکہ مراکز اسلام و مقامات مقدسہ کا احترام سب پر لازم ہے لہذا جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی عزت و شان رفتہ بحال کی جائے، انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول کے احترام میں سیاستدان عزائے حسینی کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں، محرم الحرام کے تقدس کو مجروح نہ کیا جائے جبکہ حساس مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران قبل از وقت موثر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے زور دیا کہ خواتین مخدرات عصمت طہارت اور مرد حضرات اہلیبت اطہار و پاکیزہ صحابہ کبار کی سیرت وکردار پر عمل پیرا ہوں اور تمام مکاتب کی عزت و حرمت کا ہر طرح احترام کیا جائے۔ علامہ مقدسی نے کہاکہ عشرہ محرم میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اپنا عقیدہ چھوڑیں مت کسی کے عقیدے کو چھیڑیں مت کو شعار بنائیں۔ انہوں نے بانیان مجالس و منتظمین عزاداری سے اپیل کی کہ وہ مجالس و جلوسوں کے انعقاد میں وقت کی پابندی، نظم ضبط اور ضابطہ عزاداری کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھیں،۔انہوں نے انتظامیہ سے مجالس و جلوسوں کے روٹس پر روشنی اور صفائی کا خاص اہتمام کرنے کا مطالبہ کیا،آغا مقدسی نے واضح کیا کہ عشرہ محرم میں امن و امان برباد کرنے کی کسی بھی شر انگیزی کو شیعہ سنی مکاتب فکر مل جل کرناکام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ قومی مسائل پر بات چیت کرنے سے حل ہوتے ہیں، تمام مکاتب شیر و شکر ہیں، تمام اہل وطن دشمنان پاکستان و منافرت پھیلانے والوں پر نظر رکھیں، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے پاس حکومتی معاہدہ ہے ہم اس پر قائم ہیں حکومت اس معاہدے پر عمل درآمد کی پابند ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ عزاداری سیل پورے ملک میں موجود ہے اور حکومت کے ساتھ ارتباط کر کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم قرار دیے جانے کے باوجود کہیں اصل ناموں اور کہیں نام تبدیل کر کے کام کرنے والے دہشتگرد گروپوں، انکے سہولت کاروں کو شکنجے میں جکڑنے کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کے استحکام و ترقی کیلئے دعاکی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.