چیچن صدر صحن حضرت زہراؑ کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوگئے ، تعظیمی مناظرسوشل میڈیا پروائرل
چیچن صدر روضہ رسول ؐ اور در بتول ؑ پر، تعظیمی مناظرسوشل میڈیا پروائرل
چیچن صدر صحن حضرت زہراؑ کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوگئے
روضہ رسول ؐ کی جالیاں چوم کراور در زہرا ؑ پر سجدہ ریزہو کر قادروف نے بوذرؓ و سلمانؓ کی سنت تازہ کردی
مدینہ منورہ (والعصر ٹی وی نیوز)روضہ رسول کی جالیاں چومنا اور صحن فاطمیؑ کی زیارت کرناگذشتہ ایک صدی سے عاشقان رسالت ؐ کے دلوں کی حسرت بن چکی ہے ۔ نومبر 2018 کے اواخر میں چیچن ریپبلک آف اشکیریا کے صدر رمضان قادروف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کیلئے روضہ رسولؐ اور صحن حضرت فاطمہ زہرا ؑکا دروازہ خصوصی طور پر ان کی شدید خواہش پر کھولا گیا ۔

قبر رسول ؐ اور در فاطمہ زہراؑ کو دیکھ کر چیچن صدر کے عقیدے کی معراج کے مظاہرے نے ہر عاشق رسولؐ و اہلبیتؑ کی آنکھوں کو اشکبار کردیا۔جس دروازے پر کھڑے ہو کر نبیوں کے سردار حضرت محمد مصطفی خاندان نبوت پر سلام بھیجا کرتے تھے اس دروازے کی چوکھٹ کی وارفتگی کے ساتھ تعظیم کرکے سنی العقیدہ صدر قاددروف نے صحابہ کرام بوذرؓ و سلمانؓ کی سنت تازہ کردی۔
یاد رہے کہ جب مسجد نبوی میں تمام دروازے بند کردیئے گئے تو واحد ایک دروازہ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ اور خاتون جنت سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھاکا تھا جسے رسول کریم خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وّلہ وسلم نے باقی رکھا اور دیگر تمام دروازے بند کروا دیئے گئے ۔
کتب احادیث میں ابن عباس سے روایت ہے :
’’رسول اللہ اس دن کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا کہ میں نے اپنی طرف سے تم لوگوں کو مسجد سے نہیں ہٹایا۔نہ اپنے طرف سے علی . کو باقی رکھا بلکہ خود خدا وندعالم نے ایسا کیا ہے میں تو بندہ ہوں اور حکم کا تابع ،جو مجھے حکم دیا گیا وہ میں نے کیا .میں تو وحی کی پابندی کرتا ہوں ‘‘۔
در فاطمہ زہراؑ ہی معرفت رسالت کا سرچشمہ ہے عشق رسالت ؐ کا پیمانہ ہے ۔اسی لئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ نے فرمایا تھا
رشتہ آئین حق زنجیر پاست
پاس فرمان جنابِ مصطفےٰ است
ورنہ گرد تربتش گر دید مے
سجدہ ھا بر خاک او پاشید مے
آئینِ حق میرے پاؤں کی زنجیر بنا ہوا ہے اوراسی طرح جنابِ مصطفےٰ (ص) کے فرمان کا مجھے پاس ہے اور ورنہ میں ساری عمرحضرت زہراؑ کی قبر کے گرد طواف کرتا اور میرا
ایک ہی کام ہوتا کہ میں تربتِ پاکِ زہراء (س) پر فقط سجدے کرتا۔
والعصر نیوز کے 17 دسمبر کے بلیٹن میں چیچن صدر کے دورہ کی رپورٹ شامل کی گئی ہے