یوم شہدائے حسینی محاذقومی جذبے کیساتھ منایا گیا، میلسی اور راولپنڈی میں شہداء کے مزارات پر چادر پوشی کی تقاریب

ولایت نیوز شیئر کریں

یوم شہدائے حسینی محاذقومی جذبے کیساتھ منایا گیا،شہداء کے مزارات پر چادر پوشی کی تقاریب

قرآن خوانی ،مجالس تراحیم کا انعقاد،حکومت21مئی 85ء کے جونیجو موسوی معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔شوکت جعفری

میلسی راولپنڈی( ولایت نیوز)قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شیعہ مطالبات کیلئے84ء میں ایجی ٹیشن کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدائے حسینی محاذ سید اشرف علی رضوی اور سید صفدر علی نقوی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہدائے حسینی محاذقومی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور مجالس تراحیم کا انعقاد کیا گیا۔

راولپنڈی میں شہیدصفدر علی نقوی کے مزار واقع قبرستان شاہ دی ٹاہلیاں نزد کمیٹی چوک میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے راولپنڈی ریجن کے سیکرٹری شوکت جعفری نے شہدائے حسینی محاذ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورشیعہ مطالبات کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوت تھے جن کی قربانیوں کے نتیجہ میں فقہ جعفریہ کے حقوق اور ہماری شہ رگ عزاداری امام مظلوم کے تحفظ کیلئے حکومتِ وقت کے ساتھ 21مئی 85ء کو جونیجو موسوی معاہدہ عمل میں آیا۔انہوں نے باورکرایا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت میں مکتب تشیع کے حقوق اور عقائدِ حقہ کی ترویج کیلئے ہماری عملی جدوجہد جاری رہے گی اور اس راہ میں کوئی بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے سے بھی ہر گز دریغ نہیں کیا جائیگا۔

علامہ سید زاہد عباس کاظمی نے حکومت پر زوردیا کہ وہ فقہ جعفریہ کے پیروکاروں کی بے چینی دور کرنے کیلئے جونیجو موسوی معاہدے پر فوری عملدرآمدکو یقینی بنائے اورشیعیانِ پاکستان کیلئے فقہ جعفریہ کا نفاذ ،تعلیمی اداروں میں شیعہ طلباء و طالبات کیلئے جداگانہ نصابِ دینیات کا اجراء، پاکستان کی تمام اسلامی یونیورسٹیوں میں شیعہ فیکلٹی کا قیام ، ادارہ تحقیقاتِ اسلامی میں موثر نمائندگی ،فیڈرل شریعت کورٹ میں شیعہ جج کا تقرر ،اسلامی نظریاتی کونسل اور اعلیٰ عدالتوں میں موثر شیعہ نمائندگی،ذرائع ابلاغ میں برابر کی سطح پر شیعہ نمائندگی ،عزاداری سید الشہداء ؑ کے سلسلے میں تمام ناروا پابندیوں کا خاتمہ،جداگانہ شیعہ اوقاف بورڈ کا قیام ،جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مسمار شدہ مزاراتِ مقدسہ کی تعمیر اور پولیس دفعہ30(3میں کی گئی ترمیم کی تنسیخ سمیت وزراتِ مذہب امورمیں ایجنڈے پرموجود تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

تقریب میں شہید صفدر علی نقوی کے نواسے سید ہاشم نقوی ،مفتی باسم عباس زاھری ،مالک اشتر ٹی این ایف جے راولپنڈی کے ضلعی نائب صدر عباس بلوچ ،جنرل سیکرٹری قاضی وفا عباس ،رابطہ سیکرٹری شفقت علی ترابی،صدر راولپنڈی کینٹ علامہ قلب عباس بخاری ،تحصیل صدر سید ظہیر شاہ مشہدی ،عابدعلی شاہ بخاری،سجادہ نشین دربار شاہ دی ٹاہلیاں سید خرم حسین شاہ کاظمی،سید مہدی الحسینی ،ابراہیم اسکاؤٹس کے سید کاشف کاظمی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر علمائے کرام اور عمائدین تحریک کی سرکردگی میں سید صفدر علی نقوی کے مزار پر چادر چڑھائی گئی اور نوحہ خوانی و فاتحہ خوانی ہوئی۔علامہ زاہد عباس کاظمی اور مفتی باسم عباس زاھری نے اجتماعی دعا کرائی۔

شرکائے اجتماع نے ٹی این ایف جے کے اہداف ولاء و عزاء کیلئے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی قیادت میں عملی جدوجہد جاری رکھنے اور ان کے ہر لائحہ عمل پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔

میلسی سے عون عباس بخاری کی رپورٹ کے مطابق  شہید حسینی محاذ ایجی ٹیشن سیداشرف علی رضوی کےمزارواقع دهروڑوائن حسین آبادمیلسی ضلع وہاڑی میں یوم شہدائےحسینی محاذکمیٹی کےنمائندہ وفدتحریک نفاذ فقہ جعفریہ وهاڑی کےصدرپیرسیداعجازبخاری،سینئررهنماء TNFJمحمدعباس جعفری نےنمائندگی کی اورشہیدکی قبرپرپهولوں کی چادرچڑھائی اورشہیدکےبهتیجے سیدارشادرضوی سےتعزیت وفاتحہ خوانی کی۔ ٹی این ایف جے رہنماؤں نے شہید کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

میلسی ۔حسینی محاذ کے شہید اشرف علی رضوی کے مزار پر چادر پوشی کی جارہی ہے
میلسی ۔حسینی محاذ کے شہید اشرف علی رضوی کے مزار پر چادر پوشی کی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.