یوم شہادت اسد اللہ و اسد الرسولؐ حضرت حمزہؑ : پشاورمیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام مجلس عزاو جلوس تابوت

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور(ولایت نیوز رپورٹ یاور کربلائی ) عم رسولؐ ، احد کے سید الشہداء حضرت حمزہ ابن عبد المطلب ؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پشاور کے زیر اہتمام امام بارگاہ سردار ابراہیم خان قزلباش محلہ رسی وٹاں میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔

مجلس عزا سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب کے صدر علامہ حسین مقدسی ، مولانا جوہر عباس میر اور دیگر نے خطاب کیا ۔

علمائے کرام نے حضرت حمزہ بن عبد المطلبؑ کے فضائل و مناقب بیان کئے اور کہا کہ حضرت حمزہ کی دردناک شہادت قیامت تک اللہ و رسول ؐ پر فداکاری کا درس دیتی رہے گی اور ظالموں جابروں کے چہروں سے نقاب الٹتی رہے گی ۔

اختتام مجلس پر جلوس تابوت برآمد ہوا جس میں پشاور بھر کی ماتمی تنظیموں نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.