تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کا اہم تنظیمی اجلاس، کابینہ ممبران کی حلف برداری
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کا اہم تنظیمی اجلاس، کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کا ایک اہم تنظیمی اجلاس مورخہ 26 فروری کو امام بارگاہ قصر المنتظر، ڈی ایچ اے 2 نزد مین ایکسپریس وے اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد علامہ سید رفاقت حسین نقوی نے کی۔
اجلاس کے دوران کابینہ کی باقاعدہ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نومنتخب عہدیداران نے تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری فیڈرل کیپٹل اسلام آباد علامہ فصاحت حسین اسدی، علامہ غلام عباس جعفر، علامہ انوار کاظم ایڈوکیٹ، ذوالفقار علی راجہ، ناظم الامور سید فیاض حسین کاظمی، ڈپٹی ناظم الامور سید تاثیر حسین کاظمی،چیف کمانڈر مختارفورس فیڈرل کیپٹل سید نزاکت کاظمی ، کمانڈر مختار فورس اسلام أباد سید أصف شاہ سید قاسم شاہ نائب صدر دلاور حسین ہمدانی، ناٸب صدر سید طارق شاہ چیئرمین پولیٹیکل سیل اسلام آباد راجہ ساجد حسین، نائب صدر ایسٹ اسلام آباد سید تبسم حسین بخاری، سید ہاشم شاہ سید معید شاہ راجہ اسرار زوار الفت حیدری زوار لیاقت حسین چوہدری علی سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض صوبیدار غلام اصغر علی حیدری صاحب نے بخوبی انجام دیے۔
اجلاس میں آئندہ پروگراموں، تنظیم سازی کے فروغ اور موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختار فورس رضاکاروں کو مزید فعال، منظم اور مستحکم بنایا جائے تاکہ مجالس، جلوس اور دیگر مذہبی و تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر اور منظم انداز میں انجام دیا جا سکے۔
صدر اجلاس علامہ سید رفاقت حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیمی استحکام، باہمی اتحاد اور نظم و ضبط ہی ملت جعفریہ کی کامیابی کی ضمانت ہیں، اور تمام عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احساسِ جوابدہی کے ساتھ ادا کریں۔
اجلاس اختتام پذیر ہوا اور تنظیمی اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
