حضرت زہراؑ کی بے سائباں قبر کا درد چلچلاتی دھوپ کی شدت پر غالب آگیا، بی بی پاکدامنؑ کی نگری میں جنت البقیع ماتمی احتجاج کی جھلکیاں

ولایت نیوز شیئر کریں

لاہور(ولایت نیوز رپورٹ)شیعیان پاکستان کے روحانی پیشوا آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر یوم انہدام جنت البقیع کا ماتمی احتجاجی جلوس جب دربار بی بی پاک دامنہ کے قرب میں واقع امامبارگاہ مسافر خانہ دربار بی بی پاک دامنہ سے برآمد ہوا

اے عزادار قائد آغا سید حامد علی شاہ موسوی ۔۔۔آپ کا شکریہ آپ نے جنت البقیع کا ظلم چھپانے ی عالمی سازش ناکام کردی
اے عزادار قائد آغا سید حامد علی شاہ موسوی ۔۔۔آپ کا شکریہ آپ نے جنت البقیع کا ظلم چھپانے کی عالمی سازش ناکام کردی

لاہور کے اہم ترین ماتمی روٹ پر مزارات مقدسہ کی مسماری سے دل گرفتہ عزاداروں اور ماتمداروں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک تھی۔

نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری سے فضائیں گونج رہی تھیں کہ ماتمی احتجاجی جلوس اپنے روایتی روٹ کے مطابق ایمپریس روڈ پر آیا جہاں سید عمران حیدر نقوی نے عزاداروں سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ۸ شوال تاریخ انسانیت کا وہ سیاہ دن ہے کہ جس دن جنت البقیع اور جنت المعلٰی کے تاریخی قبرستانوں میں رسول پاک ؐ کے پیاروں کے مزارات کو شہید کرکے قبور کو بے سایہ و سائبان چھوڑ دیا گیا۔مخدومہ عالمیان دختر رسول جناب سید ہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور آ پ کی پاکیزہ اولاد سے دشمنی کا سلسلہ کئی صدیاں بیت جانے کے بعد بھی نہیں روکا گیا۔

مصائب بقیع پر عزاداروں دل گرفتہ و بیقرار تھے۔ چلچلاتی دھوپ میں نہ صرف جوان بلکہ بوڑھے، بچے گرمی کی شدت کو بھول کر مخدو مہ کونینؑ اور آئمہ اہلبیت ؑ کی بے سایہ قبروں کو یادر کرتے جلوس میں شریک رہے

جلوس کے آخر میں سنت ِ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی پیروکار خواتین بھی جناب سیدہ النساء العالمین ؑ کو پرسہ پیش کر تی رہیں۔

ایمپریس روڈ پر چلتے ہوئے یوم انہدام جنت البقیع کا ماتمی جلوس پریس کلب سے پہلے شیل پمپ چوک پر پنہچا۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے جلوس عزا کی حفاظت کے پیش نظر چاروں اطراف سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈال دیا گیا تھا۔

یا جناب سیدہ آئے ہیں پرسے کو ہم، کے ماتمی نعرے پر سر کا ماتم کرتے ہوئے عزادار و ماتمداران کا جلوس شملہ پہاڑی کے عقب سے چکر کاٹ کر لاہور پریس کلب کے سامنے پنہچا جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کر لی۔

ماتمی انجمنوں کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف عزادار و ماتمی سالار سید وسیم حیدر گردیزی نے اپنے خطاب میں آل سعود کی متشدد فکر اور دہشتگردی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور باور کروایا کہ مشاہیر اسلام کے مزارات کی بے حرمتی کرنیوالوں نے اللہ کے غضب کو دعوت دی۔

اس موقع پرٹی این ایف جے پنجاب کے صوبائی ترجمان حسن کاظمی نے یوم انہدام جنت البقیع کی قرار داد منظور کروائی۔

شہزادہ علی اصغرؑ کا سپاہی بھی جنت البقیع کی مظلومیت کا علم اٹھائے ہوئے

اور بعد ازاں صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب علامہ سید حسین مقدسی نے شرکائے جلوس سے خطاب کیا اور مصائب آل محمد اور سانحہ انہدام بقیع کا احوال بیان کیا۔

پریس کلب سے واپسی پر ماتمی احتجاج نے جلوس عزا کی صورت اختیار کر لی۔ اس موقع پر لاہور اور گردو نواح کی معروف ماتمی سنگتوں نے نوحہ خوانی و ماتمدار ی میں حصہ لیا۔

رسول پاک ؐ کی پیاری بیٹی اور اہلبیت اطہارکے مصائب سے بھرپرو نوحوں پر ماتم کرتے ہوئے شرکائے جلوس اشکبار آنکھوں اور رنجیدہ دلوں کے ساتھ جلوس لے کر واپس مسافر خانہ پنہچے جہاں الوداعی پرسہ داری و ماتمداری کے بعد یوم انہدام جنت البقیع کے ماتمی احتجاجی جلوس کا اختتام ہوا۔

اختتامی دعا علامہ سید حسین مقدسی نے کروائی جبکہ ٹی این ایف جے لاہور کے ریجنل صدر سید ذوالفقار حیدر نقوی نے تمام شرکائے جلوس کا شکریہ اد ا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.