کالعدم جماعتیں دشمنان اسلام و پاکستان کی سہولت کار ہیں، افغانستان میں بدترین امریکی شکست کا ملبہ پاکستان پر گرایا جائے گا حکومت حفاظتی انتظامات تیار رکھے ،آغا حامد موسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

افغانستان میں بدترین امریکی شکست کا ملبہ پاکستان پر گرایا جائے گا حکومت حفاظتی انتظامات تیار رکھے ،آغا حامد موسوی

کالعدم جماعتیں دشمنان اسلام و پاکستان کی سہولت کار ہیں ایکشن پلان پر عمل اے پی ایس کے معصوموں کا قرض ہے جسے پوری قوم کو چکاناہے

نائن الیون کے بعدپاکستان کو دہشت گردی کی فرنٹ لائن پر رکھنا ایک چال تھی امریکہ پاکستان کی ہار جیت دونوں صورتوں میں فائدہ اٹھانا چاہتا تھا

دنیا میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے جس کے حلیفوں کو اختیار ہے کہ وہ اپنی بقا و سلامتی کے نام پر کسی بھی دوسرے ملک کی بقا سلامتی و خودمختاری کوتاراج کرڈالیں

صیہونیت کا پاسبان امریکہ پاکستان کے اساسی نظریے سے خوفزدہ ہے ہم حسینی ؑ ہیں مادر وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دیں گے، پشاور کے وفد سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ رسوائی شیطانی سرغنہ امریکہ کا مقدر ہے افغانستان میں بدترین امریکی شکست کا ملبہ پاکستان پر گرایا جائے گا حکومت حفاظتی انتظامات تیار رکھے ، کالعدم جماعتیں دشمنان اسلام و پاکستان کی سہولت کار ہیں ہر محب وطن چوکنا و ہوشیار رہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل اے پی ایس کے معصوموں کا قرض ہے جسے پوری قوم کو چکاناہوگا، نائن الیون کے بعدپاکستان کو دہشت گردی کی فرنٹ لائن پر رکھنا امریکی چال تھی تاکہ وطن عزیز دہشت گردی کے سیلاب میں تباہ و بربا دہو جائے اور امریکہ پاکستان کی ہار جیت دونوں صورتوں میں فائدہ اٹھانا چاہتا تھا،پاکستان کے کسی حکمران نے امریکی حلیف بنتے ہوئے ملکی و قومی خود مختاری کے تقاضوں کو ترجیح نہیں دی ، دنیا میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے اپنے حلیفوں کو یہ اختیار دے رکھا ہے کہ وہ اپنی بقا و سلامتی کے نام پر کسی بھی دوسرے ملک کی بقا و سلامتی کو پامال کرتے پھریں اور اس کی خود مختاری کو تاراج کرڈالیں ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا مقصد ایٹمی قوت پاکستان کو دوقومی نظریے سے ہٹانا اور سی پیک کو سبوتاژ کرناہے صیہونیت کا پاسبان و سرپرست امریکہ پاکستان کے اساسی اسلامی نظریے سے خوفزدہ ہے ہم حسینی ؑ ہیں مادر وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے سرکردہ عزادار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماآغا نواز علی کیانی کی سرکردگی میں وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ چین میں دوستی کروائی صلہ پاکستان کو توڑ کر دیا گیا ، امریکی مفادات کیلئے روس کی شکست و ریخت میں بنیادی کردار ادا کرکے امریکہ کو واحد سپر پاور بنوایامطلب پوارا ہوا تو پاکستان پر پابندیاں لگا دی گئیں اورملک کو جنگجوؤں کے سپرد کر دیا گیا، نائن الیون کے بعد امریکی جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن کردار ادا کیاایئر بیس دیئے نیٹو سپلائی کو راستہ دیاجس کے نتیجے میں پاکستان بدترین دہشت گردی سے دوچار ہوگیاامریکی جنگ کے جوابی حملے پاکستان کو سہنے پڑے 75ہزار سپوت قربان ہو گئے کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکی مفادات کی خاطر پاکستان دولخت ہوا اس کا انگ انگ زخمی ہو گیا امریکہ کے ر عونت بھرے ڈو مور کے مطالبات اور تقاضے آج بھی جاری ہیں آج بھی وہ اسامہ کے حوالے سے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتاہے ایبت آباد آپریشن میں ملکی خود مختاری پر حملہ کیا گیاجبکہ اسامہ کو بسانے والا امریکہ خود تھا ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ٹرمپ نے بھی اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے مسلمان ملکوں کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی ، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کیلئے 39ملکی اتحاد بنوایااور ایران کو دہشت گردی کا محور قرار دے کر مسلمانوں میں خلیج مزید وسیع کرنے کی مکروہ کوشش کی ، سعودی عرب قطر میں اختلافات کو بڑھاوا دیاپاکستان کو ڈرایا دھمکایاجبکہ اسلام دشمنوں اسرائیل و بھارت کی پیٹھ تھپکانی شروع کردی صیہونی منصوبے کے مطابق عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنوا دیااور آذادی کے طلبگار کشمیریوں پر دہشت گردی کا الزام لگا دیا ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالم ا سلام افتراق و انتشار اور عدم استحکام کا شکار ہے مسلم حکمرانوں کو مسلمانوں سے کوئی غر ض نہیں محض اپنی حکمرانی عزیز ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ، عالم اسلام یاد رکھے کہ اسے اپنی عزت و حرمت بچانی ہے تو استعماری و صیہونی قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگاجس کیلئے اتحاد و یکجہتی بنیادی شرط ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.