ایکشن پلان پرموثرعمل ہوتاتوعلی رضاعابدی دہشت گردی کی بھینٹ نہ چڑھتے، آغا حامد موسو ی

ولایت نیوز شیئر کریں

استعمارکی تخلیق کردہ دہشتگردتنظیموں نے پوری دنیاکاامن تہہ وبالاکررکھاہے ، پاکستان کواسلام کاقلعہ ،ایٹمی قوت ہونے کی سزادی جارہی ہے, آغا حامد موسوی

مسلم حکمران کسی خوش فہمی میں مبتلانہ ہوں ، اسلام دشمن قوتوں کونابودکرنے کیلئے جرات مندانہ لائحہ عمل مرتب کیاجائے

نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پرموثرعملدرآمدکیاجاتاتوعلی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل سمیت دہشت گردی کے المناک سانحات رونمانہ ہوتے

جمعہ کوملک گیریوم ترحیم مناکرشہداء ومرحومین کی بلندی درجات ، مظلومین کی حمایت ،کالعدم گروپوں سے اظہاربیزاری کیاجائے۔ قائدملت جعفریہ کاخطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بور ڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ روس کی شکست ریخت کے بعد مسلم ممالک کوافترق وانتشار سے دوچارکرکے اپنے آلہ کاروں کواستعمال کرکے مزید مفادات حاصل کرناعالمی شیطانی ایجنڈاہے ،اس مقصدکیلئے دہشت گردتنظیمیں تخلیق کیں گئیں جنہوں نے پاکستان سمیت پوری دنیاکاامن تہ وبالاکررکھاہے ، پاکستان کواسلام کاقلعہ اورایٹمی قوت ہونے کی سزادی جارہی ہے لہذامسلم حکمران کسی خوش فہمی میں مبتلانہ ہوں ، شیطانی قوتیں کبھی گھاٹے کاسودانہیں کرتیں، اگرعالم اسلام کوباہمی عروج تک پہنچانااورمسلم امہ کیخلاف استعماری سازشوں کوناکام کرناہے توایک دوسرے کوزیرکرنے کے بجائے اسلام دشمن قوتوں کونابودکرنے کیلئے جرات مندانہ لائحہ عمل مرتب کیاجائے ، فرمان معصوم کی رو سے جوشخص اس عالم میں صبح وشام کرے کہ امورمسلمین کااہتمام نہ کرے وہ مسلمان کہلانے کاحقدارنہیں ،شہدائے عساکرپاکستان ،دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے محب وطن قومی رہنماؤں اوربلاتفریق جملہ اموات مومینن ومسلمین کی بلندی درجات کیلئے جمعہ کویوم ترحیم مناکرمظلومین سے ہمدری اوردہشت گردی وقتل وغارت گری سے وطن عزیز کاامن تہہ وبالاکرنے والے دہشت گردوں اورکالعدم گروپوں سے اظہاربیزاری کیاجائے۔ ان خیالات انہوں نے تنظیمی گرینڈورکشاپ سے خطاب کرتے کیا۔

آقای موسوی نے باورکرایاکہ استعماری سرغنہ نے نائن الیون ڈرامہ رچایاتاکہ مسلم ممالک میں مداخلت کاجوازپیداکیاجاسکے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کوفرنٹ لائن میں پھنسایاگیاہم نے پون لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیے، ملکی معیشت تباہ کروائی ، شہروں کے شہراجڑوائے ،اب امریکی صدرٹرمپ کا اچانک دورہ عراق اسی سلسلے کی کڑی ہے جوساراملبہ پاکستان پرڈالناچاہتاہے لہذاحکمران دانشمندی سے کام لیں کیونکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل نے عربوں کاناک میں دم کررکھاہے ، شام پرحملے جاری ہیں ، بھارت کوافغانستان میں بٹھادیاگیا ہے گویاہم چاروں طرف سے غیرمحفوظ ہیں ۔

انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ ارباب اقتداراپاکستان سمیت پوری مسلم دنیاکوامن کاگہوارہ بناناچاہتے ہیں تودوٹوک پالیسی اختیارکریں کشمیریوں وفلسطینیوں کے مسائل نیک نیتی کیساتھ اجاگرکریں، خارجہ پالیسی پرنظرثانی کی جائے ۔ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پرموثرعملدرآمدکیاجاتاتوعلی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل سمیت دہشت گردی کے المناک سانحات رونمانہ ہوتے اورآپریشن ردالفساداپنے منطقی انجام اورفیصلہ کن کامیابی سے ہمکنارہوجاتا۔

درایں اثناء یوم ترحیم کے انتظامات کیلئے ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی قائم کردی گئی جس کاکنوینرڈاکٹرایس زمان کونامزدکیاگیاجبکہ سیدثمرالحسن نقوی کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.