پاکستان کے دل لاہور کےتاریخی ایمپریس روڈ پر لخت دل رسول(ص) کی قبر پر بدترین ظلم کے خلاف ماتمی ریلی

ولایت نیوز شیئر کریں

کوئی عشق رسول (ص) رکھنے والا اپنے  آ پ کو انہدام جنت البقیع کے جلوس سے دور نہیں رکھ سکتا

لاہور ( ولایت نیوز رپورٹ)دنیا بھر کی طرح پنجاب اور پاکستان کے دل لاہور میں بھی لخت دل رسول(ص) حضرت فاطمہ زہرا ؑ  اوراہلبیت اطہار پاکیزہ صحابہ امہات المومنین کی قبور پر ڈھائے جانے والے بدترین ظلم کے خلاف چوک مسافر خانہ بی بی پاکدامن سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام  8 شوال کو تاریخی ماتمی ریلی نکالی گئی ۔ جو روایتی روٹ ایمپریس روڈ سے گزر کر شملہ پہاڑی چوک پہنچی جہاں پریس کلب پر تحریک نافاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ حسین مقدسی ،ضلعی صدر علامہ اسد عباس اطہر، ڈویژنل رہنما رائے مزمل حسین ، ریجنل ذوالفقار حسین نقوی ، معروف خطیب علامہ ذوالفقار حیدر نقوی (کراچی )، مولا نا فرمان رضا عابدی,لاہور زون ٹی این ایف جے کے صدر چوہدری ایوب اوپل  نے بھی خطاب کیا ۔

علامہ حسین مقدسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنت البقیع کے مزارات کی بحالی ات مسلمہ کی غیرت و حمیت کا مسئلہ ہے ۔

جلوس کے منتظم اعلی  سید حسن کاظمی کے مطابق جنت البقیع ریلی میں لاہور کی تمام مذۃبی و ماتمی تنظیموں نے شرکت کی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اسلام کے محسنوں کی توہین کو نظر انداز کرنے کے بجائے اسے عالمگیر تحریک کی شکل دے دی ہے اور متواتر عالمی ضمیر کو متواتر جھنجھوڑ رہے ہیں  ۔ حسن کاظمی نے بتایا کہ ایمپریس روڈ کی جنت البقیع ماتمی ریلی کا روٹ لاہور کے اہم ترین تبلیغی روٹس میں شمار ہوتا ہے اور دن بدن اس ماتمی جلوس میں شیعہ سنی شرکا ء کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ کیونکہ کوئی عشق رسول (ص) رکھنے والا اپنے  آ پ کو انہدام جنت البقیع کے جلوس سے دور نہیں رکھ سکتا۔

ریلی سے قبل بھٹی برادران کے زیر اہتمام مسافر خانہ بی بی پاکدامن میں  مجلس عزا منعقد ہوئی ۔جس سے نامور علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔

One thought on “پاکستان کے دل لاہور کےتاریخی ایمپریس روڈ پر لخت دل رسول(ص) کی قبر پر بدترین ظلم کے خلاف ماتمی ریلی

  • A very informative article about the Matami Protest Rally of Youm e Inhidam e Jannat ul Baqi. The campaign of demanding reconstruction and restoration of Jannat ul Baqi revived by the Shia Leader Agha Syed Hamid Ali Shah Moosavi has been a great achievement indeed.

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.