کربلائے معلی میں نبی کریمؐ کا موئے مبارک
کربلائے معلی (ولایت نیوز) اکثر شخصیات یہ جان کر حیران ہوں گی کہ نواسے امام حسین ؑ کے میوزیم میں نانا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سے منسوب "موئے مبارک” بھی موجود ہے ۔
یہ موئے مبارک 1309ھ میں دور خلافت عثمانیہ میں حرم مقدس حسینی کو تحفتا پیش کیا گیا تھا ۔ حرم مقدس حسینی ؑ کے میوزیم کے مدیر کے مطابق یہ موئے مبارک نوادرات میں سے ایک انتہائی متبرک ترین حیثیت رکھتا ہے جسے انتہائی خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور اسے فقط ماہ شعبان میں ایام سعید کے موقع پر زیارت عام کے لئے پیش کیا جاتا ہے ۔


