لاہور کے تاریخی روٹ پر بقیعہ کا تاریخی ماتم ہو گا؛ ہر ماتمی تنظیم پرسہ کرے گی
لاہور (ولایت نیوز) یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جنت البقیع کی مرکزی ماتمی ریلی مسافر خانہ بی بی پاکدامن ؑ سے نکالی جائے گی ۔
پروگرام آرگنائزر حسن کاظمی اور ٹی این ایف جے لاہور ڈویژن کے صدر ذوالفقار نقوی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور کی تمام ماتمی تنظیمیں ماتمی پرسے میں شرکت کریں گی ۔
ایمپریس روڈ کا تاریخی روٹ طے کرنے کے بعد شملہ پہاڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوگا جس میں تمام مکاتب کے علماء خطاب کریں گے ۔ بعدازاں ماتمی ریلی واپس مسافر خانہ بی بی پاکدامن ؑ پر اختتام پذیر ہوگی۔
