تحریک نفاذ فقہ جعفریہ چکوال میں جوش و جذبہ کی نئی لہر ؛ یوم انہدام جنت البقیع کے تاریخی جلوس کا عزم

ولایت نیوز شیئر کریں

چکوال (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، ضلع چکوال کا تنظیمی اجلاس مرکزی امامبارگاہ سادات، ڈھڈیال میں ناظم الامور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب علامہ مقصود رضا عابد صاحب، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، ضلع چکوال سید زین موسوی اور جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، ضلع چکوال جناب علامہ نصیر نقوی صاحب کی میزبانی میں ہوا۔

اجلاس میں نائب صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب جناب علامہ علی شیبہ انصاری صاحب، جوائنٹ سیکریٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب سید جابر نقوی، جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن جناب شوکت عباس جعفری صاحب، کمانڈر مختار فورس راولپنڈی ریجن جناب سید غسان نقوی صاحب، ڈپٹی کمانڈر مختار فورس راولپنڈی ریجن جناب سید قلب ہمدانی صاحب، نائب ناظم الامور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن جناب چوہدری خالد اور کنوینئر 8 شوال ضلع چکوال جناب سید واجد ہمدانی صاحب نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر اراکین تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ذیلی شعبہ جات میں اجلاس میں موجود رہے۔

اجلاس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ذیلی شعبہ جات کو ضلع چکوال کے چپے چپے پر منظم و مربوط کرنے کا اعادہ کیا گیا اور نو منتخب اراکین
جسمیں سید مبشر کاظمی کمانڈر MF ضلع چکوال،
سید خضر ہمدانی سٹی کمانڈر MF ڈھڈیال،
ملک مختار حیدر سینئیر نائب صدر TNFJ ضلع چکوال،
سید نصیر نقوی جنرل سیکرٹری TNFJ ضلع چکوال،
زوار سید واجد ہمدانی سیکرٹری عزاداری TNFJ ضلع چکوال،
سجاد صفدر جعفری سیکرٹری نشر و اشاعت TNFJ ڈھڈیال سٹی، سید شبر عبس شاہ صدر TNFJ کلر کہار، سید اعجاز ثقلین مشہدی صدر TNFJ تحصیل چکوال, زوار یاسر عباس سیکرٹری نشر واشاعت TNFJ تحصیل چکوال شامل ہیں کی حلف برداری کی گئی۔ اور نو منتخب اراکین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ مشن محمد ص و آل محمد ع کے فروغ کے لیے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما اصولوں ولائے علی ع، عزائے حسین ع، حرمت سادات، احترام مرجعیت و مرکزیت پر عمل کرتے ہوئے آقائے موسوی کی قیادت اور سربراہ تحریک کی سربراہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

علامہ مقصود رضا عابد صاحب نے شرکاء اجلاس کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا لائحہ عمل اور قیام سے تاحال کارکردگی و مؤمنین کے حقوق کے دفاع کے لیے کاوشوں کے بارے میں بتایا اور نومنتخب اراکین کے جذبات کو خراج تحسین پیش کیا اور میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے، نائب صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب جناب علی شیبہ انصاری صاحب نے چکوال میں تنظیم سازی کے عمل کو تیز اور مکمل کرنے کی کاوشوں پر ناظم الامور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب جناب علامہ مقصود رضا عابد صاحب اور صدر و جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع چکوال سید زین موسوی صاحب و سید نصیر نقوی صاحب کی خدمات کو سراہا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جوائنٹ سیکریٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب سید جابر نقوی نے تحریک کی انفرادیت، خوشنودی معصومین علیہم السلام کے لیے کام اور تائید امام سجاد ع کا ذکر کرتے ہوئے ضلع چکوال اور تمام شرکاء اجلاس سے تحریک و ذیلی شعبہ جات کو چکوال کے چپے چپے میں منظم و مربوط کرنے کا کہا، جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن جناب شوکت عباس جعفری صاحب نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایجیٹیشن اور 21 مئی 1985 کے موسوی جونیجو معائدے پر روشنی ڈالی نیز یہ قرارداد منظور کروائی کے حکومت کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر سختی سے نظر رکھے اور پیمرا ایسے چینلز کا نوٹس لے جن کی پشت پناہی کالعدم تنظیمیں کر رہی ہیں اور جو کالعدم گروپس کی تشہیر میں مصروف ہیں، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع چکوال کے صدر سید زین موسوی نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ذیلی شعبہ جات کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے شب و روز کاوشوں کی تلقین کی۔

اختتام اجلاس جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع چکوال سید نصیر حسین نقوی صاحب نے دعا کروائی اور مرحومین تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ذیلی شعبہ جات کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اور اس امر کا اظہار کیا کہ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا السید حسین مقدسی مدظلہ العالی کے ہر حکم پر لبیک کہا جائے گا اور مشن محمد ص و آل محمد ع کے فروغ کے لیے انتھک کوششیں کی جائیں گی نیز 8 شوال کے چکوال کے پروگرام کو ایک مثالی انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.