بعض گندے انڈے دشمن کی تقویت کا سامان کررہے ہیں قوم اور پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع نہ کیا جائے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

ولایت نیوز شیئر کریں

کالعدم تنظیموں کو پنجاب علماء بورڈ اور نظریاتی کونسل میں شامل کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے وزیر اعظم فوری ایکشن لیں ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

دنیا پاکستان پر الزامات لگارہی ہے بعض گندے انڈے دشمن کی تقویت کا سامان کررہے ہیں قوم اور پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع نہ کیا جائے

دشمن کے خلاف پوری قوم یکجان ہے لیکن کالی بھیڑوں کی بیخ کنی اشد ضروری ہے ، بھارت نے اشتعال انگیزی کی تو منہ کی کھائے گا، شجاعت علی بخاری

حضرت فاطمہ زہراؑ کا گھر عظمتوں ، فضیلتوں کا سرچشمہ ہے جسکے نورانی افراد اسلام کے رہبر اورانسانیت کے مسیحا ہیں، خاتون جنت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

قرار داد وں میں قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کے لائحہ عمل پر لبیک کہتے ہوئے پاک وطن کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عہد، بھارتی دھمکیوں کی مذمت

اسلام آباد (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل سید شجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو پنجاب علماء بورڈ اور اسلامی نظریاتی کونسل میں شامل کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے وزیر اعظم فوری ایکشن لیں اور تبدیلی لا کر دکھائیں ،دنیا پاکستان پر الزامات لگارہی ہے اور یہاں بعض گندے انڈے دشمن کی تقویت کا سامان کررہے ہیں قوم اور پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع نہ کیا جائے ، پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں دشمن کے خلاف پوری قوم یکجان ہے لیکن کالی بھیڑوں کی بیخ کنی اشد ضروری ہے ، بھارت نے اشتعال انگیزی کی تو منہ کی کھائے گاارباب اقتدار اور سیاستدان محاذ آرائی ترک کردیں ،خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی سیرت زنان عالم کیلئے روشن ترین نمونہ ہے جس کی پیروی کر کے خواتین حقیقی عزت وحرمت سے بہرہ مند ہو سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو المرتضیٰ ہال اسلام آباد میں ’’خاتون جنتؑ کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ ’’ایام عظمت نسواں‘‘ کی مناسبت سے مختار آر گنائزیشن (ایم او) اور ٹی این ایف جے کی فیڈرل کونسل کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

سید شجاعت علی بخاری نے باور کرایا کہ مسلمانان بر صغیر نے انگریز اور برہمن سامراجوں کو شکست دیکر بھاری قربانیوں کے عوض آزادی حاصل کی تھی لیکن ہندو مہا سبھائی روز اول سے پاکستان کیخلاف سازشوں کے جال پھیلانے میں مصروف ہے جو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

اُنہوں نے کہا کہ غریب عوام کا پیٹ کاٹ کر اپنے دفا ع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان نے ایٹمی قوت حاصل کر کے ازلی دشمن کے گھروں میں صف ماتم بچھا دی اور اسلام و کفر کے درمیان طاقت کا توازن قائم کر دیا ، سی پیک سے مودی کے کیمپ کی بے چینی ، تلملاہٹ اور بوکھلاہٹ میں دن بدن اضافہ ہو گیا ہے ۔ سید شجاعت بخاری نے دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے بہادر افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضھ کیا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی ۔

سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے نے تمام حکمرانوں ، سیاستدانوں سے اپیل کی تھی کہ نہایت دانشمندی سے دشمنوں کی سازشوں، ہتھکنڈوں کو ناکا م بنانے کیلئے خدائے واحد کے نام پر ایک ہو جائیں کیونکہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا کا گھر کائنات میں عظمتوں ، فضیلتوں کا سرچشمہ ہے جس کی تمام نورانی افراد اسلام کے رہبر اور انسانیت کے ایسے مسیحا ہیں جن کے دامن سے وابستگی دنیا و آخرت میں کامیابی و سرخروئی کی ضمانت ہے ۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمانان عالم پاکیزہ ہستیوں کی تعلیمات کو فراموش کرنے کیوجہ سے مصائب آلام کی صورت میں سزا بھگت رہے ہیں۔ ولادت پر نور حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی مناسبت سے منعقدہ خاتون جنت کانفرنس سے ذوالفقار راجہ ، نعیم کاظمی ، سید فرحت عباس نقوی ، پروفیسر انیس حسین اور ملک جواد اعوان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے پاکستان کے خلاف بھارتی دھمکیوں کی مذمت کی گئی اور قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کے لائحہ عمل پر لبیک کہتے ہوئے دین و وطن کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عہد کیا گیااور باور کرایا گیا کہ وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.