ڈیرہ کی پیاس نہ بجھ سکی ؛ذاکر قیصر عباس ٹارگٹ کلنگ میں شہید ؛کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی کا نتیجہ ہے ، ٹی این ایف جے
ڈیرہ کی پیاس نہ بجھ سکی ؛ذاکر قیصر عباس ٹارگٹ کلنگ میں شہید، 25 دنوں میں 11 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے
ذاکرقیصرعباس شائق کی ٹارگٹ کلنگ نظریہ پاکستان کی مخالف قوتوں کی گھناؤنی کاروائی ہے ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
ممنوعہ گروپوں آہنی شکنجے میں جکڑاجاتاتوبیگناہ شہریوں کاقتل عام نہ ہوتا، طن عزیز میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں
شہداء کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، نیشنل ایکشن پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے۔مرکزی ترجمان کاردعمل
اسلام آباد(ولایت نیوز )ڈیرہ اسمعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ معروف ذاکر قیصر عباس شائق کو ان کے ساتھی کے ہمراہ گولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔ 25 دنوں میں ڈیرہ میں 11 بے گناہ افراد ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔ سانحہ مسلم بازار کی پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی ترجمان نے سوموارکوصبح سویرے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ چھاونی کی حدود میں ذاکرقیصرعباس شائق اورٹی ایم اے کے دلاور کی ٹارگٹ کلنگ کے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے اور کالعدم تنظیموں کو ملی کھلی چھٹی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ٹی این ایف جے کے ہیڈکوارٹرسے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ شہیدذاکرقیصرعباس شائق کے قاتل دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا ضرب عضب اور دالفساد میں دی جانے والی قربانیوں کو ضائع نہ کیا جائے ، ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل کیا جائے ۔
انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا فرمان دہراتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں پاکستان کی تمام دشمن قوتین جان لیں کہ قتل و غارت گری کے مکروہ ہتھیار کو ہم نے پہلے بھی ناکام بنایا تھا آئندہ بھی وحدت و اخوت کے ساتھ دین اسلام کا چہرہ بگاڑنے اور وطن عزیز کو خانہ جنگی کا شکار کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف دہشت گردوں کو ناکام بنا دیں گے اور شہداء کا خون ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔