مودی کو اعزاز سے نوازنا پاکستان سے کھلی دشمنی ہےدشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

مودی کو اماراتی اعزاز سے نوازناکشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی اور پاکستان سے کھلی دشمنی ہے، آغا حامد موسوی

یہی روش چلتی رہی تو کل مسلم ممالک نیتن یاہو کو بھی اعزازات سے نوازیں گے،پاکستانی وزیر اعظم کو گاڑی چلانے کا صلہ دے دیا گیا

اقبالؒ کے شاہین کے قصے سنانے والے کب تک جھولی پھیلائے رکھیں گے ؟دشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے

عالم اسلام کی وحدت مادیت ا ور مفادپرستی کا شکار ہو کر پارہ پارہ ہو چکی ہے ، 39ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی تشکیل کا راز آج تک نہیں کھل سکا!

عالم اسلام میں قیادت کا فقدان ہے،مسلم حکمرانوں  کی تمام توانائیاں بقائے اقتدار اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے پر صرف ہورہی ہیں

نواسی رسول ؐ نے نے ملوکیت کے جاہ و جلا ل کو تار تار کردیااسلام ہمیشہ حسین ؑ و زینب ؑ کا ممنون رہے گا،تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مودی کو امارات کے سب سے بڑے شہری اعزا ز سے نوازنابھارتی مسلمانوں وکشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی اور پاکستان سے کھلی دشمنی ہے، یہی روش چلتی رہی تو کل مسلم ممالک قبلہ اول پر قبضہ مستحکم کرنے پر نیتن یاہو کو بھی اعزازات سے نوازیں گے، پاکستانی وزیر اعظم کو گاڑی چلانے کا صلہ دے دیا گیااقبالؒ کے شاہین کے قصے سنانے والے کب تک جھولی پھیلائے رکھیں گے ؟حکمران فرمان امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کو نہ بھولیں کہ دشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے قوم وملک کی عزت و حرمت داؤ پر نہ لگائی جائے، غزہ اور کشمیرکے مسلمان مسلسل محاصرے اور حملوں کی زد میں ہیں 39ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی تشکیل کا راز آج تک نہیں کھل سکا ، مشن تو حید و رسالت ؐکی محافظ سیدہ زینب بنت علی ؑ کی جرات و دلیری نے ملوکیت کے جاہ و جلا ل کو تار تار کردیادین مصطفوی ؐکی صداقت بچائی ،اسلام ہمیشہ حسین ؑ و زینب ؑ کا ممنون رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ولائے محمدؐ و آل محمد ؐ کے آغاز پر نواسی رسول ؐ سیدہ زینب بنت علی ؑ کے جشن ولادت پرنور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عالم اسلام کی وحدت مادیت ا ور مفادپرستی کے ناسور کا شکار ہو کر پارہ پارہ ہو چکی ہے اگر کسی ایک مسلم ممالک پر پابندی لگے تو دوسرا ملک خوش ہوتا ہے کوئی ایک ترقی کرے تو دوسرا رقابت پر اتر آتا ہے جو سرا سر اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،اللہ نے5درجن مسلم ریاستوں اور دو درجن عرب ممالک کو ہر نعمت سے نوازا ہر قسم کی دولت سے مالامال ہیں لیکن بدقسمتی سے مسلم حکمران ان شیطانی قوتوں کے شانہ بشانہ ایستاد ہ ہیں انہیں کشمیر فلسطین یمن لیبیا افغانستان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ان کا مقصد وحید’حکمرانی بچاؤ‘ کی تدابیر کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ریاستوں پر ایک کے بعد ایک ایسے حکمران مسلط کئے گئے جنہوں نے ہمیشہ شیطانی قوتوں کو تقویت پہنچائی انہی کمزوریوں کی وجہ سے کل ٹرمپ مقبوضہ کشمیر کو بھی بھارت کا حصہ تسلیم کر سکتا ہے ، سعودی عرب میں ٹرمپ کی فقید المثال میزبانی اوربے بہا تحائف نچھاور کئے گئے مودی کو سرزمین حرمین کا سب سے بڑا اعزاز دیا گیااور اب یو اے ای نے سب سے بڑا ایوارڈ مودی کو دینے کا اعلان کردیا ہے مسلم سربراہ بتائیں کہ مودی کو کونسی اسلامی خدمت پر اعزازات سے نوازا جارہا ہے؟مودی کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی ا دارے بھی چیخ اٹھے ہیں بھارت میں گائے کے ذبیحے پر مسلمانوں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے گئے ہیں مسلم فرمانرواؤں کا رویہ قہر خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے جس ملک کے سربراہ کا ایسے استقبال کیا کہ جس کی مثال نہ ملتی ہوجس کا اجر یہ دیا گیا کہپاکستان دشمنوں کو سینے سے لگایا جارہا ہے جبکہ چینی وفد کا اسقبال کلرکوں سے کروایا گیاجس نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی مدد کی جستعاون سے بننے والا سی پیک منصوبہ پاکستان دشمنوں کیلئے موت ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلافتعثمانیہ کے خاتمہ کے بعد مسلمانوں کاجغرافیہ تبدیل کرکے استعماری آلہ کاروں کو مسلم ریاستو ں پر مسلط کیا گیا اور ان کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل کی ناجائز ریاست کا چھرا عالم اسلام کی پشت پر گھونپ دیا گیاانہی حکمرانوں نے عرب و عجم میں دراڑیں ڈالنے کیلئے عرب لیگ کو وجود دیا صیہونی اشاروں پر ایک دوسرے کے ممالک میں مداخلت کی جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرمپ نے پہلے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کروایا اور اب گولان کی پہاڑیوں پر بھی اسرائیلی قبضے کو جائز تسلیم کرلیا ہے اوآئی سی کو وجود دیئے نصف صدی بیت چکی ہے لیکن اس ادارے کی کوئی افادیت سامنے نہیں آسکی جس سے شیطانی قوتوں کو لگام دی جاسکے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ مسلم حکمرانوں  کی تمام توانائیاں بقائے اقتدار اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے پر صرف ہورہی ہیں ان کی سیاست کا محورسماجی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات ہیں اسی سبب امت مسلمہ کے مصائب میں مزید اضا فہ ہورہا ہے مسلم حکمران اخلاقی نظام قائم کرنے میں بھی ناکام ہیں اخلاقی پسماندگی کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات پر عمل سے گریز اور تعلیمات مصطفوی سے دوری ہے ۔

آقای موسوی نے واضح کیا کہ عالم اسلام میں خرابیوں کا سبب مخلص اور دیانتدار قومی قیادت کا فقدان ہے جس کے سبب بحران ہی بحران ہے ، عالم اسلام کو بحرانوں سے بچانے کیلئے حکمرانوں کو ذات اور مفادات کے خول سے باہر نکل کرعالم اسلام کے کے مسائل کے حل کو فوقیت دینا ہوگیبصورت دیگر ایک کے بعد دوسرا عبرت کا نشان بنتا چلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.