حکمران ایکدوسرے کوزیرکرنے کے بجائے بھارت کانجس چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب کریں،آغاحامدموسوی
حکمران ایکدوسرے کوزیرکرنے کے بجائے بھارت کانجس چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب کریں،آغاحامدموسوی
بھارت کشمیرمیں کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے آئین کی دفعہ 35-Aکوختم کرناچاہتاہے جس کے تحت کوئی غیرکشمیری جائیداد کامالک نہیں بن سکتا
ازلی دشمن مذہبی وعلاقائی بنیادوں پردنیائے شیطنت کاآلہ کاراوراسکی کاروائیوں میں مددگارہے ،اس پرکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے دن بہ دن دباؤبڑھ رہاہے
ظالمانہ کاروائیوں کے باوجودکشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، کشمیروفلسطین سمیت آزادی کی تمام تحریکیں بھارتی واسرائیلی بربریت کوعریاں کررہی ہیں
نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت حسین ابن علی ؑ اوران کے اصحاب باوفاکاتوحیدوخداوندی پر محکم ایمان قربان گاہ کربلاکالازوال درس ہے
لاکھوں سپاہ یزیدکے مقابل قلیل ترین لشکرحسینی ؑ کی فتح وکامرانی تعجب انگیز ہے۔ قائدملت جعفریہ کایوم سفرشہادت سے خطاب ، ہفتہ و لا ئے محمدؐ و آل محمدؑ ‘کامنانے کااعلان
اسلام آباد(ولایت نیوز ) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے حکمرانوں پرزوردیاہے کہ وہ ایکدوسرے کوزیرکرنے کے بجائے بھارتی مظالم اورہندوبنیے کانجس چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب کریں ،مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیاء میں پائیدارامن کے قیام کیلئے فلسطین وکشمیرکے تنازعات وہاں کے عوام کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے پر توجہ دیں ، بھارت کشمیرمیں پوری قوت سے کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنے پرصرف کررہاہے اورآئین کی دفعہ 35-Aکوختم کرناچاہتاہے جسکے تحت کوئی غیرکشمیری مقبوضہ کشمیرمیں جائیدادکامالک نہیں بن سکتا، بھارت مذہبی وعلاقائی بنیادوں پردنیائے شیطنت کاآلہ کاراوراسکی کاروائیوں میں معاون ومددگارہے جس کامکروہ سیاہ چہرہ بے نقاب ہوچکاہے ،اس پرمسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے دن بہ دن دباؤبڑھ رہاہے جس سے توجہ ہٹانے کیلئے وہ پاکستان میں دہشت گردی اورسرحدوں پراشتعال انگیزی کوبطورہتھیاراستعمال کررہاہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روزبھی عساکرپاکستان کے جوان درج شہادت پرفائزہوئے مگربھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے باوجودکشمیریوں کے حوصلے بلند سے بندترہورہے ہیں،امام عالی مقام حضرت حسین ابن علی ؑ اوران کے اصحاب باوفاکاتوحیدخداوندی پر محکم ایمان قربان گاہ کربلاکالازوال درس ہے جنہوں نے اپنے عمل سے اس حقیقت کوروشن اورواضح کردیاکہ حق وباطل کی معرکہ آرائی میں عددی برتری کی کوئی اہمیت نہیں اسی لئے لاکھوں سپاہ یزیدکے مقابل قلیل ترین لشکرحسینی ؑ کی فتح وکامرانی دنیائے انسانیت کیلئے تعجب انگیزاورحیرت ناک ہے ، زمانوں ، صدیوں کے دوران افرادبشرنے بہادری ، رفعت روح ،بزرگی قلوب اورروحانی شجاعت وطاقت کو ہمیشہ دوست رکھاہے لہذایہ اسی فضلیت کاثمرہے کہ ظلم و فساد کے سامنے مردان حق ہرگزسرتسلیم خم نہیں کرتے جس میں نواسہ رسول ؐحضرت حسین ؑ ابن علی ؑ کی عظمت کارازپنہاں ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ یوم سفرشہادت حسین ابن علی ؑ کے موقع پرمجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع انہوں نے یکم تا 7 شعبا ن المعظم ’’ ہفتہ و لا ئے محمدؐ و آل محمدؑ ‘‘ منانے اعلان بھی کیا۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ آج دنیابھرمیں کشمیروفلسطین سمیت آزادی کی تمام تحریکیں بھارت واسرائیل کے ظلم وبربریت کوبے نقاب کررہی ہیں ، چنانچہ عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت نے نام نہادسرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کے بعدکشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت کے باوجوداسکی سیاسی گرفت دن بہ دن کمزورہورہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکی پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی سرپرستی اورفنڈنگ سب پرعیاں ہیں جس پرخطرناک بھارتی جاسوس کلبھوش کی گرفتاری سب سے بڑاثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال نہایت دگرگوں ہے جہاں 8لاکھ قابض بھارتی افواج نے کھیتوں کھلیانوں کوآگ لگارکھی ہے ، بیلٹ گنوں جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے کشمیریوں کوبینائی سے محروم اورہزاورں افرادکوگرفتارکیاجارہاہے ، ریاست میں مسلسل کرفیونافذاورکاروبارتباہ حال ہے اشیائے خوردونوش ناپیداہیں، تعلیمی ادارے بنداورچھاؤنیوں میں تبدیل کردئے گئے ہیں ، بھارتی فوج غنڈہ گردی کرکے بستیوں کاگھیراؤاورمظالم ڈھارہی ہے لہذاحقوق بشرکے ٹھکیدارادارے اپناکرداراداکریں کیونکہ کشمیری 47ء سے آج مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قبضے کے خلاف سراپااحتجاج ہیں ۔