اسرائیل عرب معاہدے اچنبھے کی بات نہیں سوسالہ پرانی ڈیل سامنے آئی،شہید بچی نے 73سال پرانے زخم تازہ کردیئے، یوم آزادی پرآغا موسوی کا خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

کرپشن دہشت گردی اور معاشی بدحالی آزادی کی نعمت کے درپے ہیں ہرپاکستانی کو اپنا فرض نبھانا ہوگا،آغا حامد موسوی
اسرائیل عرب معاہدے اچنبھے کی بات نہیں سوسالہ پرانی ڈیل سامنے آئی، مظلومین فلسطین سے آنکھیں پھیرنے والے خسارے میں رہیں گے
کوئٹہ بم حملے میں شہید ہونے والی بچی نے 73سال پرانی ہجرت کے زخم تازہ کردیئے معصوم کا لہو کالعدم جماعتوں کے خلاف ایکشن کا سوالی ہے
انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اسی وقت کارگر ہوگا جب اس پر عمل میں تخفیف نہ کی جائے،کالعدم جماعتوں کا نظریاتی کونسل میں قوم کی رہنمائی کرنا المیہ ہے
مباہلہ پنج تن پاکؑ کی عظمت اور نصرانیت پر اسلام کی عظیم فتح کی یادگار ہے، ارباب سیاست قول و فعل میں مطابقت لائیں، عیدمباہلہ و جشن آزادی پر خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ازلی دشمن بھارت کے ساتھ ساتھ کرپشن دہشت گردی اور معاشی بدحالی آزادی کی نعمت کے درپے ہیں، مسلمانان عالم کے قلعے کو بچانے کیلئے ہرغیرتمند پاکستانی کو اپنا فرض نبھانا ہوگا،اسرائیل اور عرب ملکوں میں معاشہدے اچنبھے کی بات نہیں سوسالہ پرانی ڈیل سامنے آرہی ہے فقط برطانیہ کی جگہ امریکہ نے سنبھالی ہے مظلومین فلسطین سے آنکھیں پھیرنے والے خسارے میں رہیں گے، ہمارا سب کچھ پاکستان کی بدولت ہے بیرونی سازشوں پراکسی جنگوں افسر شاہی وڈیرہ شاہی مارشل لائی حملوں نے ملک کو لہو لہان کردیابہترین خارجہ و داخلہ پالیسی معاشی استحکام اور تعلیم کی دولت کو عام کرنے سے ہی قائد اعظم وعلامہ اقبال کا خواب حقیقت میں ڈھالا جا سکتا ہے، جشن آزادی کے موقع پر بروری کوئٹہ بم حملے میں شہید ہونے والی بچی نے 73سال پرانی ہجرت کے زخم تازہ کردیئے معصوم پری کا لہو نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کے خلاف ایکشن کا سوالی ہے،انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اسی وقت کارگر ہوگا جب اس پر عمل میں تخفیف نہ کی جائے، کالعدم تنظیمیں حکومت اپوزیشن کی اتحادی ہی نہیں نظریاتی کونسل میں قوم کی رہنمائی بھی کررہی ہیں جو قومی المیہ ہے،ارباب سیاست قول و فعل میں مطابقت لائیں مباہلہ جیسی فتوحات پاکستان کی راہ دیکھ رہی ہیں، عید مباہلہ پنج تن پاک کی عظمت و توقیر، نصرانیت پر اسلام کی عظیم فتح،کاذبین کی شکست اور صادقین کی سرفرازی کے دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید مباہلہ وجشن آزادی کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اسلام آباد کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ قائد کی رحلت کے بعد مفاد پرست سیاستدان وطن عزیز کے سیاہ و سفید کے مالک بن بیٹھے جن وڈیروں یونینسٹوں کا وطن کے قیام پر کچھ خرچ نہ ہوا تھا انہوں نے پوری ملک کو اپنی جاگیر بنا لیا، جس سے قیام پاکستان کے مقاصد دھندلاتے چلے گئے نظریہ پس پشت چلا گیا اور مفادات رہبر بن گئے مارشل لاؤں نے عوام کو احساس محرومی میں مبتلا کردیا جس سے ملک بھی دو لخت ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن بھارت جو پہلے پاکستان پر بیرونی جنگیں مسلط کرتا رہا راکی سازشوں کے نتیجے میں مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے کے بعد باقیماندہ پاکستان کے بھی درپے ہے دہشت گردی کی پرورش میں امریکہ اور اس کے پٹھوؤ ں کے ساتھ ساتھ بھارت نے بھی بھرپور کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں پاکستان 70ہزار جانوں کے نذرانے پیش کر چکا ہے اور کھربوں ڈالر کے نقصان برداشت کر چکا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا واحد نسخہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہے جس کیلئے سیاستدانوں اور حکمرانوں کو اپنی مصلحتیں قربان کرکے دین و وطن کے مفادات کو ترجیح کریں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ 24ذوالحجہ 9ھجری کو پیش آنے والا مباہلہ کا واقعہ بتا رہا ہے کہ اسلام جبر و تشدد یا تلوار سے نہیں بلکہ مشاہیر اسلام کے عظیم کردار سے پھیلا ہے خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر نصرانیت پر حاصل ہونے والی اسلام کی فتح کوعیدکے مترادف قرار دیا گیا،مباہلہ کا واقعہ جہاں اسلام کی فتح کی عظیم یادگارہے وہاں پنجتن پاک کی روحانیت،جلالت بزرگی کا بھی آئینہ دار ہے، یہ روحانیت کے مادیت پر غلبے کی علامت ہے۔

قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی نے کہا کہ آج جب شیطانی طاقتیں میڈیا کے زور پر اسلام کو دہشت گردی اور ظلم و جبرکے ساتھ نتھی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں مباہلہ اور میثا ق مدینہ صلح حدیبیہ جیسے اسلام کے امن وانسانیت دوستی کے نشانات کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.