ہمیں ہے فکر کہ حق کس طرح ادا ہوگا ! ٹی این ایف جے کراچی ڈویژن کا اجلاس، شعائر حسینیہؑ کی پاسداری کے عزم کا اظہار

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ،مختار آرگنائزیشن،مختار فورس والنٹیئر کراچی ڈویزن کا اجلاس مختار سیکریٹریٹ شاہ فیصل کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی کے علاوہ صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران علامہ علی عرفان حیدر عابدی ، عمار یا سر علوی ، عسکری زیدی ، بدر علی ترمذی ، مخدوم سبط حسن کے علاہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، مختار آرگنائزیشن اور مختار فورس والنٹیئر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں کراچی سمیت سندھ بھر کے امام بارگاہوں کے دورے کر کے متولی حضرات،جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز، ٹرسٹیز حضرات سے ملاقات کرکے ان سے مسائل کو معلوم کرنے اور ان کو حل کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

مختار فورس والنٹیئر کراچی ڈویزن کے جوانوں نے ایام عزا میں شعائر حسینیہؑ، عزاداری اور عزاداروں کی حفاظت و پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں شہداء عزاداری کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے فرمان پر ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.