پیر نور الحق قادری کا شام کے وزیرمذہبی امور کے ساتھ فون پر رابطہ؛ حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملے کی حقیقت سامنے آگئی

ولایت نیوز شیئر کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا شام کے وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عبدالستار السید کے ساتھ فون پر رابطہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر حملہ دہشت گرد تنظیم جبھۃ النصر نے کیا
شامی حکومت مزار کی بحالی کیلئے کوشاں ہے جلد زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے شام کی حکومت سے کہا ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزار کی بے حرمتی پر پاکستان کے عوام غمزدہ ہیں جبکہ شام کے وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کا مزار جلد ہی زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا اور مقدس ہستیوں کے مزارات کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔

جمعہ کو انہوں نے شام کے وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عبدالستار السید کے ساتھ فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ انبیاء، اہلیبت، صحابہ کرامؓ اور اولیاء کی سرزمین شام سے پاکستانی عوام جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ شام کے وزیر اوقاف نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کا مزار شام کے شہر ادلب میں واقع ہے۔ ادلب شہر لمبا عرصہ دہشت گرد تنطیم جبھة النصر کے زیر قبضہ رہا ہے۔

مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز شامی حکومت کے دوبارہ قبضہ سے پہلے کی ہیں۔ جبھة النصر نے ادلب میں دیگر مزارات کی بھی بے حرمتی کی تھی۔ شامی وزارت اوقاف مزار کی تعمیر اور آرائش کا کام شروع کر چکی ہے۔ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کا مزار عنقریب زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پاکستانی عوام کے جذبات قابل قدر ہیں، مقدس ہستیوں کے مزارات کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.