یوم تحفظ عزا:مذہبی آزادیوں پر ضیائی شب خون حسینی محاذ ایجی ٹیشن نےناکام بنا دیا، شہداء و اسیران کو زبردست خراج تحسین

ولایت نیوز شیئر کریں

یوم تحفظ عزا: وطن عزیز کو نفرتوں کی آگ میں جھونکنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
پاکستان کی وحدت سلامتی پر آج بھی لاتعداد قوتیں حملہ آور ہیں ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،آغا حامد موسوی
جنرل ضیاء نے مذہبی آزادیوں پر بھی شب خون مارنے کی کوشش کی جسے حسینی محاذ ایجی ٹیشن کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا
پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں اورنہ کبھی ہونے دیں گے خود کش حملے سہہ کر بھی اتحادو یکجہتی کا پرچم سر بلند رکھا، یوم تحفظ عزاپر پیغام
موسوی جونیجو معاہدے کے 35سال مکمل ہونے پر ملک کے مختلف شہروں میں ’یوم تحفظ عزا‘ کی تقاریب، شہدا و اسیران کو خراج تحسین

اسلام آباد(ولایت نیوز )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر21مئی کو ملک گیر ’یوم تحفظ عزا‘ اس عزم کی تجدیدکے ساتھ منایا گیا کہ وطن عزیز کو نفرتوں کی آگ میں جھنوکنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا میلا دالنبی ؐ اور عزاداری امام حسین ؑ اہل پاکستان کے خون کی حرارت اورعبادتوں کی روح ہیں جن پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جنرل ضیاء کے مارشل لاء حکومت کی جانب سے میلاد النبیؐ اور اور عزاداری کو محدود کرنے کے اقدام کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے 8ماہ طویل حسینی محاذ ایجی ٹیشن اور 14ہزار گرفتاریوں کے بعد مذہبی جلوسوں کی بحالی پر منتج ہونے والے 21مئی85ء کے موسوی جونیجو معاہدے کے 35سال مکمل ہونے پر ملک کے مختلف شہروں میں ’یوم تحفظ عزا‘ کی تقاریب منعقد ہوئیں جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حسینی محاذ ایجی ٹیشن کے شہداء(صفدر نقوی و اشرف علی رضوی) اور اسیران کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ہیڈکوارٹر مکتب تشیع علی مسجد میں منعقدہ یوم تحفظ عزا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور ذیلی شعبہ جات کے سینیئر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ٹی این ایف جے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ قمر حیدر زیدی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وحدت سلامتی پر آج بھی لاتعداد قوتیں حملہ آور ہیں اند رکے دشمنوں کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو یہ یگانہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کی بین الاقوامی سازش کو اپنی پرامن جدوجہد سے ناکام بنایاکسی بھی بیرونی ملک کی فنڈنگ قبول کرنے سے انکار اور جلاؤگھیراؤفتنہ وفساد کو عملاًرد کرکے اخلاص عمل اور سچے ایمانی جذبے سے دینی و ملی اہداف حاصل کئے،شیعہ سنی یکجہتی میں تفریق کی سازش کو ناکام بنایا، مذہب مسلک کو سیاسی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے والوں کا راستہ روکا، گولی گالی کے ذریعے ملکی سرزمین کو لہو لہان کرنیو الوں کے چہروں کے بے نقاب کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان تمام مسالک مکاتب کی مشترکہ کاوشوں کا ثمرہ تھا اور اس کی تعمیر ترقی دفاع میں بھی تمام مسالک مکاتب قومیتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاکستان کے ہر شہری کو یکساں ترقی اور اپنے مذہب مسلک کے مطابق زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا بانیان پاکستان کا خواب اور وعدہ تھا پاکستان کو دولخت کرنے کے بعد استعماری قوتیں نفرتیں عصبیتیں پروان چڑھا کر ملک کو مزید کئی حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی تھیں جنرل ضیاء الحق نے جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے بعد مذہبی آزادیوں پر بھی شب خون مارنے کی کوشش کی جسے حسینی محاذ ایجی ٹیشن کے ذریعے ناکام بنا دیا گیامیلاد النبی اور عزاداری کی بحالی کیلئے اہل تشیع کے ساتھ اہل سنت حتی کہ غیر مسلم بھی پیش پیش رہے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں اورنہ کبھی ہونے دیں گے خود کش حملے سہہ کر بھی اتحادو یکجہتی کا پرچم سر بلند رکھا۔ تقریب سے ٹی این ایف جے کے سپیکر سید بو علی مہدی،مولانا وقار نقوی، مختار فورس والنٹیئرز کے تبیان زیدی، مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئر مین محمد عباس کاظمی، شوکت عباس جعفری، ڈاکٹر این ایچ نقوی،دوست محمد حیدری، مختار آرگنائزیشن کے حذیفہ یمانی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر منظور کردہ قراردادمیں بعض چینلوں پر فرقہ وارانہ عصبیتیں بڑھانے کی کوششوں کی مذمت کی گئی قرارداد میں بھارت کی سرحدی جارحیت کی پرزور مذمت کی گئی اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیر ی مسلمانوں پر ہونیو الے بدترین تشدد کو روکا جائے۔ ایک قرارداد میں کیچ بلوچستان میں جام شہادت نوش کر نے والے افواج پاکستان کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اندرونی دشمنوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ درایں اثنا ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع موصولہ اطلاعات کے مطابق جامعۃ المرتضی اسلام آباد، محلہ رسی وٹان پشاور، جوہر ٹاؤن لاہور، مختار سیکرٹریٹ ہزاروہ ٹاؤن کوئٹہ، مختار سیکرٹریٹ شاہ فیصل کالونی کراچی سمیت تمام شہروں میں یوم تحفظ عزا کی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں پاکستان کے نظریہ اساسی کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کے عہد کا اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.