کراچی میں ماتمی احتجاج کے مرکزی پروگرام عزاخانہ زہراؑ اور مارٹن روڈ پر منعقد ہوں گے ؛ صوبائی کونسل ٹی این ایف جے کا اجلاس
کراچی (ولایت نیوز)تحریک نفاذفقہ جعفریہ صوبائی کونسل سندھ کاایک اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی کی صدارت میں مختار سیکریٹریٹ شاہ فیصل کراچی میں منعقدہوا ۔
اجلاس میں عماریاسرعلوی(مرکزی رابط سیکرٹری برائے سندھ) علامہ سید محمد علی عرفان عابدی(صوبائی نائب صدر) مخدوم سبط الحسن نقوی(صوبائی سینیئر نائب صدر)،علامہ ثقلین حیدرجمیل(صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل) سیدبدرعلی ترمذی(صدر کراچی ڈویزن) سیدعسکری رضا زیدی(کمانڈر مختار فورس والنٹیئر کراچی ڈویزن) سیدصفدر رضوی(سیکریٹری جنرل مختار آرگنائزیشن صوبہ سندھ)، سیدمنیر شاہ جی(صدر ضلعہ کورنگی) سید زین رضا (نائب صدر کراچی ڈویزن) برادر کاشف علی،زوار اعظم لنگاہ(دولت پور سندھ) اور سید منور علی ترمذی نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25رجب کومکتب تشیع سے امتیازی سلوک اور بنیادی حقوق سلب ہونے کے خلاف قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے پورے صوبہ سندھ میں ماتمی احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 رجب کو باغ در بتول سہ کراچی پر پریس کانفرنس کی جائے گی اور بعد ازاں نمائش چورنگی تک ماتمی جلوس برآمد کیا جائے گا۔
24 عزاخانہ زہرا کراچی سے ماتمی احتجاجی جلوس برآمد ہوگا اور 25 رجب کومارٹن روڈ پرماتمی احتجاج کیاجائیگا ۔
عماریاسرعلوی نے آقائی موسوی کاخصوصی پیغام پیش کیا شرکاء اجلاس نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے حکم لبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا