عالم اسلام خوارج کے خلاف متحد ہو جائے: اسلام آباد میں ٹی این ایف جے کا جنت البقیع کی بحالی کیلئے زبردست ماتمی احتجاج
اسلام ۤباد (ولایت نیوز۔ ذوالفقار علی راجہ ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کی احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں ۔
اسلام آباد میں دربار سخی محمودبادشاہ ؒ آب پارہ سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلی نکالی گئی، جس میں علمائے کرام کی قیادت میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل شجاعت بخاری ، علامہ بشارت امامی ، راجہ ذوالفقار اور دیگر رہنما ریلی کی قیادت کررہے تھے ۔
آ پبارہ چوک میں علامہ بشارت امامی ، علامہ محسن علی ہمدانی ، ایم ایچ جعفری اور نصیر سبزواری نے مظاہرین سے خطاب کیا ۔
علامہ اماممی نے کہا کہ قبروں کی توہین خوارج کا ایجنڈا ہے پورا عالم اسلام سیرت مرتضوی پر عمل کرتے ہوئے خوارج کے خلاف متحد ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ خلیفہ عمر بن عبد العزیز تاریخ کے نامور حکمران ہیں جنہوں نے رسول کی بیٹی حضرت فاطمہ زہراؑ کو ان کا حق واپس کیا۔ اس موقع پر منظور کردہ قرارداد میں عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملے کی مذمت اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلی کا جنت البقیع اور جنت المعلی کے مزارات مقدسہ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
