غم بقیع ہر اک شہر ہر دیار گیا ؛ یوکرین کے مدر لینڈ مونومنٹ کے سامنے جنت البقیع کے انہدام کے خلاف احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

کیف یوکرین ( ولایت نیوز ) خاتون جنت ملیکہ اسلام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے مزار کو بلڈوز کئے جانے کے خلاف قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے دنیا کے گوشے گوشے میں عاشقان رسالتؐ متواتر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں ۔

مشرقی یورپ کے اہم ترین ملک یوکرین کے دارلحکومت کیف میں بھی اسلامی آثار پر کی جانے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے حب الوطنی کی یادگار تاریخی قومی میوزیم میں مدرلینڈ مونومینٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اوراہلبیت اطہار و صحابہ کبا ر و امہات المومنین کی قبور کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ سرزمین حجاز پر انسانیت کے محسنوں کے مزارات کی تعمیر نو کی جائے اور ایک عقیدہ دوسرے پر تھوپے جانے کے خلاف اپنا کردار ادا کریں ۔

احتجاج میں کم سن بچے بھی شامل تھے جنہوں نے جنت البقیع کی تاراجی کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے ۔

تلوار اور ڈھال اٹھائے یوکرین کے تحفظ کی یادگار کے سامنے احتجاج کا مقصد عالم اسلام کو دین کے محسنوں کی نشانیوں کے مٹائے جانے پر جھجھوڑنا اور خواب غفلت سے بیدار کرنا تھا ۔

کیف نیشنل میوزیم : کم سن بچے عشق رسالت ؐ و اہلبیت ؑ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے
تلوار اور ڈھال اٹھائے یوکرین کے تحفظ کی یادگار کے سامنےٹی این ایف جے کے احتجاج کا مقصد عالم اسلام کو جنت البقیع میں دین کے محسنوں کی نشانیوں کے مٹائے جانے پر جھجھوڑنا اور خواب غفلت سے بیدار کرنا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.