اقوام متحدہ کے شیش محل کے سامنے جنت البقیع کے اندھیروں کا ماتم : ٹی این ایف جے کارکن معصوم بچوں کو لیکربے حس ادارے کو جگانے پہنچ گئے

ولایت نیوز شیئر کریں

دنیا شیعت کے روحانی پیشوا آقائے موسوی کی کال پرسعودی عرب میں مزارات مقدسہ کے انہدام کیخلاف ہیڈکوارٹر یو این او کے سامنے زبردست احتجاج،عظمت رفتہ کی بحالی کا مطالبہ، نیو جرسی میں بھی احتجاج
مسلم حکمران سرزمین حجاز پر مٹائے گئے اسلامی آثارکی عظمتِ رفتہ کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، سیدکرارعلی نقوی
جنت البقیع کی بحالی غیرت اسلامی کا مسئلہ ہے عظمت شعائر اللہ کی تحریک پر ہر مسلمان اور با ضمیر انسان لبیک کہہ رہا ہے۔ زین جعفری ،فیاض اعوان کاخطاب

نیویارک( ولایت نیوز) جہان تشیع کے روحانی پیشوا و قائد آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی النجفی کی کال پر اقوا م متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جنت البقیع کے اندھیروں زبرست احتجاج کیا گیا ۔

ایسے وقت میں جب سپر پاور امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنان وبا کے کوف سے بے نیاز ہو کر مین ہٹن نیو یارک میں اپنے کم سن بچوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے شیشے اور سنگ مر مر سے بنے مرکزی دفتر سامنے جمع ہوگئے تاکہ بے حس عالمی ادارے کے سامنے انسانیت کی محسنوں کی بے چراغ قبروں کا نوحہ سنیا جا سکے اور یواین کو جنت البقیع میں اسلامی آثار کی تباہی پر اپنا کردار ادا کرے کیلئے مجبور کیاجا سکے۔

اندھیرا ہی اندھیرا ہے بقیع یں

مظاہرے کی قیادت عزادار سید کرارعلی نقوی، چوہدری عباس، سیدطاہر کاظمی، طارق رضا، ملک فیاض اعوان، چوہدری رضوان،سید زین حیدر جعفری اور دیگر رہنمائوں نے کی ۔

مومنین سخت وبائی پابندیوں کے باوجود اپنے بزرگوں ،بچوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئے۔اس موقع پر مظاہرین نے مختلف بینزز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر 1926سے بلڈوز مزارات مقدسہ اور اسلامی آثارکی خستہ حالی کیخلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔

نیورک اور گردو نواح سے آئے ہوئے مسلم رہنمائوں نے سعودی عرب کے مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مدفون رسول خدا کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ زہراؐ،اہلبیت اطہار ؑ ،ازواج مطہرات ؓ،صحابہ کرام ؓ اور دیگر ہستیوں کے مزارات کے گرائے جانے پر آواز احتجاج بلند کی ۔

سید کرار علی نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی اخبار ڈیلی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس امر پر افسو س کا اظہار کیا کہ مکہ و مدینہ کا توسیعی منصوبہ اسلام کے عظیم ثقافتی ورثے کے انہدام کا سبب بنا جسکی وجہ سے پوری دنیا میں عالم اسلام میں مایوسی کی لہر آج بھی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں برائے نام تاریخی مقامات رہ گئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے اس پر امر پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ رسول خدا ؐ کی جائے پیدائش پر کار پارکنگ کی تعمیر جبکہ بعض ازواج رسول ؐ کے مکانات پر غسل خانوں کی تعمیر نہایت دل گداز سانحہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔علاوہ ازیں مساجد کو گرا کر شاہی محلات میں شامل کرنا اسلام کی روح کے منافی ہے۔

سید زین حیدر جعفری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری کیخلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بذریعہ مراسلہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے ۔

انہوں نے عالمی ادارے پر زوردیا کہ وہ مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر کیلئے اپنا موثر کردار اداکرے اورمشاہیر انسانیت کے آثار کا تحفظ یقینی بنائے۔انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے قائد آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے حکم پر اس ظلم کے خلاف آواز احتجاج بلند کرتے رہیں گے اور وہ دن ضرور آئیگا جب جنت البقیع کی مظلومیت دور ہوگی ،حق کا پرچم بلند اورظالم برباد ہوجائیگا۔

مظاہرین نے اس موقع پر زبردست ماتمی احتجاج کیا اور مختلف امریکی ریاستوں کے ماتمی دستوں نے ماتمداری کی۔

نیو جرسی :نیو جرسی میں بھی ٹی این ایف جے کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے سید ایم ایچ کاظمی ، طاہری شاہ ، تبسم کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.