اظہر مہدی کی ناگہانی وفات پر ملک بھر کے ماتمی حلقوں میں سوگ کا سماں

ولایت نیوز شیئر کریں

پیر محمدشاہ کے جوانسال فرزندٹی این ایف جے کے تحصیل صدراظہر مہدی کی ناگہانی وفات کی خبر پورے ملک میں گہرے رنج و غم کے ساتھ سنی گئی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سرگرم کارکن اور ماتمی سالار ہونے کے ناطے اظہر مہدی پنجاب سندھ خیبر پختونخواہ کے عزاداری کے حلقوں کی ہر دلعزیز شخصیت تھے

ماتمی عزادار کا جنازہ نوحہ و ماتم کی دلدوز صداؤں میں اٹھایا گیا،  نمازجنازہ قائدملت جعفریہ آقائے موسوی کے نمائندہ خصوصی کی اقتدا میں ادا کی گئی

پنڈی گھیپ (ولایت نیوز )تحریک نفاذفقہ جعفریہ اٹک کے سرپرست بزرگ عزادار پیرسیدمحمدشاہ بخاری کے  جوانسال فرزند،ٹی این ایف جے تحصیل پنڈی گھیب کے صدر اور ماتمی سالارسیداظہرمہدی شاہ بخاری کی ناگہانی وفات پر ملک بھر کے ماتمی حلقوں میں سوگ کا سماں پایا جاتا ہے جوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے  ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سرگرم کارکن اور ماتمی سالار ہونے کے ناطے اظہر مہدی پنجاب سندھ خیبر پختونخواہ کے عزاداری کے حلقوں کی ایک جانی پہچانی  ہردلعزیزشخصیت تھے ان کی ناگہانی وفات کی خبر پورے ملک میں گہرے رنج و غم کے ساتھ سنی گئی ۔

سید اظہر میدی بخاری کی تجہیز و تکفین میں  ملک بھر سے ماتمی عزاداروں بانیان مجالس،  علمائے کرام ، خطباء ، بانیاں مجالس ، منقبت ونوحہ خوانوں ، ماتمی سالاروں ،درگاہوں کے گدی نشینوں ، پنڈی گھیپ کے سیاسی سماجی رہنماؤں کے علاوہ اہلسنت برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی  اور پیر محمد شاہ سے اظہار تعزیت کیا جو پنڈی گھیپ کے تمام مکاتب اور سیاسی سماجی حلقوں میں انتہائی محترم مقام رکھتے ہیں ۔ ایک بزرگ مذہبی شخصیت کے ہر دلعزیز جوان فرزند کی وفات پر تمام شرکائے جنازہ  دل گرفتہ اور غم ناک نظر آئے ۔

جنازہ سے قبل خطیب فاتح فرات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے شہدائے کربلا کے مصائب بیان کئے جنہیں سن کر جنازے میں شریک ہزاروں ماتمی عزادار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ ایک ماتمی عزادار کا جنازہ نوحہ و ماتم کی دلدوز صداؤں میں اٹھایا گیا اور امام بارگاہ حسینیہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔  نمازجنازہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے نمائندہ خصوصی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید حسین مقدسی کی اقتداء میں اداکی گئی ۔

اظہر مہدی کی تدفین کے بعد مختار فورس کے رضاکاروں نے مرحوم کو سلامی پیش کی اس موقع پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے اظہر مہدی کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے پیر محمد شاہ بخاری اور دیگر لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سید اظہر مہدی بخاری کی قومی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین روحانی فرزند اظہر مہدی کااوڑھنا بچھونا تھا زندگی بھر مشن ولا ء و عزا کے فروغ کیلئے کوشاں رہے ، اوراولیائے کرام کے پیغام امن و محبت کا پرچار کرتے رہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوارخانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ خداوند عالم مرحوم کوجوار شہدائے کربلا میں جگہ عطا فرمائے ۔

پیر محمد شاہ کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے آنے والی شخصیات کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.