سرزمین حجاز میں غیر شرعی ثقافتوں کی ترویج اور مقامات مقدسہ کی تکریم پر پابندی دوہرا رویہ ہے،مسلمان حکمران بھارت سے یارانے ختم کریں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
بھارت مسلمانوں اور اوآئی سی کا کھلا دشمن ہے مسلمان حکمران بھارت سے یارانے ختم کریں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
مودی کانفرنس کو ناکام کرنے کیلئے سر توڑ ساز شوں میں مصروف ہے، کوئٹہ تربت کراچی میں دہشت گردی کے سانحات میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے
او آئی سی کی ناکامیوں کا تسلسل توڑنے کیلئے مسلم ممالک باہمی دشمنیاں ختم کریں یمن پر فوج کشی بند،وسائل مسلم ممالک کی ترقی کیلئے خرچ کئے جائیں
دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل، جنت البقیع سمیت تمام مقامات مقدسہ کی حرمت بحال کرائی جائے، انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کرایا جائے
سرزمین حجاز میں غیر اسلامی و غیر شرعی ثقافتوں کی ترویج اور مقامات مقدسہ کی تکریم پر پابندی دوہرا رویہ ہے، مسلم ممالک زوال کی جانب گامزن ہیں
اوآئی سی القدس کو آگ لگانے کے ردعمل میں وجود میں آئی آج پورا عالم اسلام صیہونی و استعماری آگ میں جھلس چکا ہے،نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کرایا جائے
امام زین العابدین ؑ نے مظلومین کوفتح و نصرت کی راہ دکھلائی، آپکی عبادات اور مناجات ہدایت کے چراغ ہیں، ٹی این ایف جے خیبر پختونخواہ کے رہنماؤں سے خطاب
اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں اور اوآئی سی کا کھلا دشمن ہے مسلمان حکمران بھارت سے یارانے ختم کریں، مودی او آئی سی کانفرنس کو ناکام کرنے کیلئے سر توڑ سازشیں کررہا ہے، کوئٹہ تربت کراچی میں دہشت گردی کے سانحات میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوآئی سی ہر محاذ پر ناکام رہی، ناکامیوں کا تسلسل توڑنے کیلئے مسلم ممالک اپنی دشمنیاں ختم کرنے کا اعلان کریں یمن پر فوج کشی بند کرائی جائے، دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے، جنت البقیع سمیت تمام مقامات مقدسہ کی حرمت بحال کرائی جائے، اسلام نے کچلی ہوئی انسانیت کو حقوق دیکر سرافراز کیا مسلم ممالک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کرایا جائے،عالم اسلام کے وسائل مسلم ممالک کی ترقی کیلئے خرچ کئے جائیں، سرزمین حجاز میں غیر اسلامی و غیر شرعی ثقافتوں کی ترویج اور مقامات مقدسہ کی تکریم پر پابندی دوہرا رویہ ہے، اوآئی سی القدس کو آگ لگانے کے ردعمل میں وجود میں آئی آج پورا عالم اسلام صیہونی و استعماری آگ میں جھلس چکا ہے مسلم ممالک آگے بڑھنے کے بجائے زوال کی جانب گامزن ہیں۔
امام زین العابدین علیہ السلام نے اسلام کے تحفظ کیلئے پرامن ترین جدوجہد’عزاداری‘ کی بنیاد ڈال کر ہر عہد کے مظلومین اور فتح و نصرت کی راہ دکھلائی، بارگاہ ایزدی میں دعاؤں کیلئے بلند امام زین العابدین کے ہاتھ آج بھی رشد وہدایت کے چراغ بن کر جگمگا رہے ہیں، 15جمادی الاول کو امام زین العابدین ؑ کا یوم علادت پرنور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔ان خیا لات کا اظہا انہوں نے ٹی این ایف جے خیبر پختونخواہ کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ایک طرف سعودی عرب کی کال پر پاکستان میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے عین اسی وقت بھارت پانچ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ افغانستان کے موضوع پر اجلاس کرنا تعجب خیز ہے بھارت کے ساتھ دوستی کے خواہشمند تمام مسلم ممالک اس سے سبق لینا چاہئے، کشمیر میں بھارتی سرپرستی میں مسلمانوں کی نسل کشی جار ی ہے لیکن کوئی مسلم ملک اس خونریزی پر کھل کر بات کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والی تنظیموں کو مسلم ممالک خود دہشت گرد قرار دے رہے ہیں جس سے اسلام دشمن قوتوں کو شہ مل رہی ہے اگر مسلم ممالک اور ان کے حکمران کشمیر و فلسطین کے مظلوموں کیلئے اپنے فرائض پورے کرتے تو کبھی کسی تنظیم بنانے کا جواز پیدا نہ ہوتا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اسلامی کانفرنس کے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے کئی شہروں میں دہشت گردی کے سانحات بھارتی بے چینی کے عکاس ہیں، اگر کالعدم دہشت گردوں کے ساتھ مصلحتوں سے کام لیا جاتا رہا تو دہشت گرد دشمن کے سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہیں گے لہذا دیرپا امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کرایا جائے۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام زین العابدین نے اسیران کربلا کے ہمراہ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرکے اسلام کوملوکیت و بادشاہتوں سے بچایا، شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا تحفظ کیا، اسلامی تعلیمات کی تحریف کو روکا ، اپنی عبادات اور مناجات کے ذریعے عبد کو معبود کے ساتھ جڑنے کا سلیقہ سکھایا، امام زین العابدین ؑ کی گفتار و کردار ہر عہد ہر زمانے میں مسلمانوں کیلئے مشعل راہ رہے گی۔