فیملی لاز و یکساں نصاب کی منظوری میں گھناؤنا کردار ادا کرنے والے سودا بازوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی، علامہ حسین مقدسی
واہ کینٹ (ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ حسین مقدسی نے کہا ہے کہ فیملی لاز ، یکساں نصاب تعلیم کی منظوری میں گھناؤنا کردار ادا کرنے والے سودا بازوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد و امامبارگاہ اہلبیتؑ 26 ایریا میں 72 تابوت کی سلانہ پرسہ داری سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کالعدم جماعتوں کے ہاتھون یر غمال بنی نظر آتی ہے بنیاد اسلام بل سے لیکر فیملی لاز اور یکساں نصاب کی منظوری اس کی عکاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نالائق اور متعصب مشیروں سے نجات حاصل کریں جو ہر محاذ پر ان کی رسوائی کا سامن کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے بارے میں حکومت کو سب علم ہے صرف عمل نہیں کیا جارہا، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ۔ عزاداروں پر قائم ناجائز ایف آئی آرز کا خاتمہ کیا جائے ،قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر دنیا کو بتادیں گے عزاداروں کی کیا طاقت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انتظام مرتضی ؑ کے تحت نظام مصطفی ص ہماری منزل ہے ۔
علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ سانحہ کییچ میں پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہر مظلوم کے ساتھی اور ظالمین کے دشمن ہیں ۔