گستاخ اہلبیتؑ کو انٹرپول کے ذریعے واپس لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شہزادی سکینہ بنت الحسین ؑ کی توہین کیخلاف دربار سخی شاہ پیاراؒ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

ولایت نیوز شیئر کریں

حضرت سکینہ بنت الحسین ؑکی توہین کیخلاف تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی احتجاجی ریلی
چوہڑ چوک میں مظاہرین کی زبردست نعرے بازی،حضرت سکینہ ؑ کی شان میں گستاخی کھلی دہشتگردی ہے، علامہ مطلوب تقی
مقدس ہستیوں کی توہین دراصل توہین رسالت ہے جو ہرگز برداشت نہیں، وطن دشمن قوتوں کواتحادویگانگت سے ناکام کردیں
بدبخت گستاخ سلطان گل کو انٹرپول کے ذریعے واپس لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ریلی میں قراردادکی منظوری

راولپنڈی( ولات نیوز) قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی اپیل پر جمعہ کوبھارت میں توہین رسالت ؐ اور حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف پر امن یوم احتجاج منایاگیا۔جمعہ اجتماعات میں علمائے کرام اورخطباء حضرات نے پاکیزہ ہستیوں کی شان میں مبینہ گستاخیوں کی پرزورمذمت کی اورحکومت سے گستاخوں کیخلاف فوری کاروائی اورعبرت ناک سزادینے کامطالبہ کیا۔

حضرت معصومہ سکینہ بنت الحسین ؑکی شان میں گستاخی کرنے والے کرم ایجنسی کے بد بخت سلطان کی شیطانی حرکت کیخلاف جامعہ مسجد دربار سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت سنی شیعہ علماء اکبرین اور مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے کی۔پشاور روڈ چوہڑ چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ والجماعت خطیب دربار شاہ پیارا علامہ سید مطلوب حسین تقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ توہین کے مرتکب مجرم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروا کے پاکستان لا کر کیفر کردار تک پہنچائے۔علامہ تقی نے کہا کہ اولاد رسول کی توہین کے سنگین جرم پر نوٹس نہ لیاگیا تو بھارت جیسے اسلام دشمن ملک میں توہین رسالت کے خلاف عالم اسلام کا احتجاج بے اثر رہے گا اور توہین آمیز واقعات کو روکنا مشکل ہوگا. انہوں نے گستاخانہ واقعات کی روک تھام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد اور موسوی امن فارمولا کے تحت کالعدم گروپوں کی بیرونی امداد اور سیاسی اتحادوں میں انکی شمولیت پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔

احتجاجی ریلی کی قیادت سجادہ نشین دربار عالیہ سخی شاہ پیارا باوا قاسم علی شاہ، سید فرزند علی شاہ، چیئرمین مختار ایس او سید محمد عباس کاظمی، سردار تاج محمد خان، ٹی این ایف جے کے عہدیداران اور بزرگ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ٹی این ایف جے راولپنڈی سٹی کے زیراہتمام سیدپورروڈپرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت علامہ سیدوقارحسین نقوی، مولانامیثم عباس مثیمی، مولاناجلیل کاظمی، سیدجون علی مشہدی، حسن کاظمی نے کی۔ اس موقع پرایک قراردادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ مشاہیر اسلام کی توہین کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں اور گستاخوں کو نکیل ڈالی جائے جو اپنی مذموم حرکتوں سے پاک فوج کی شاندار کامیابیوں کوبرباد کرنا چاہتے ہیں۔

قراردادمیں عہدکیاگیاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت میں راولپنڈی میں سنی شیعہ ملکر ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ قراردادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ نیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پر عمل کرے اور نظریاتی کونسل متحدہ علماء بورڈ، ہم آہنگی کمیٹیوں سمیت تمام ریاستی اداروں کو کالعدم جماعتوں سے پاک کیا جائے جو امن کے دشمنوں کی پشت پناہی کا کردار ادا کرہے ہیں۔مظاہرین غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں، درس کربلا کا ہے خوف بس خدا کا ہے، پاکستان زندہ باد اور دیگر نعرے لگاتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوئے۔

چکوال، اٹک،جہلم کے تمام تحصیلوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اس موقع پرایک قراردادمتفقہ طورمنظورکی گئی جس میں باورکرایاگیاکہ پاکیزہ ہستیوں کیخلاف معلون سلطان گل کی ہرزہ سرائی دراصل توہین رسالت ؐہے۔ جامع مسجدجعفریہ آئی نائن اسلام آباد میں علامہ زاہدعباس کاظمی نے احتجاجی جلسہ خطاب کرتے ہوئے مشاہیراسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے کو کیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.