تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے سرپرست اعلیٰ لطف اللہ شاہ لکیاری انتقال کرگئے؛ وفات قومی نقصان ہے ، علامہ حسین مقدسی
لاڑکانہ (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒ کے دست راست سید لطف اللہ شاہ لکیاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔
لطف اللہ شاہ لکیاری سندھ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کےا ولین کارکنوں میں شامل تھے تحریک نقاذ فقہ جعفریہ کے ہر قومی محاذ پر وہ ہراول دستے میں شامل رہے ۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حسین مقدسی نے لطف اللہ شاہ لکیاری کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا ہے ۔ پسماندگان کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ لطف اللہ شاہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔