خوارج کے قلع قمع کیلئے جرات حیدر کرارؑ و اسوۂ حضرت مختار ؒ کو عملی شعار بنانا ہوگا، علامہ حسین مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

پاک فوج نے جنڈولہ، جعفر ایکسپریس پر حملوں کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان دشمن قوتوں کے سامنے جھکنے والا نہیں
حکومت دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے
خیبرپختونخوا و بلوچستان میں دہشتگروں کی کارؤائیوں ازلی دشمن کی کارستانی ہیں،جعفر ایکسپریس پر حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تھا
پاکستان کو مکار دشمنوں کا سامنا ہے،کالجوں یونیورسٹیوں میں این سی سی ٹریننگ کا دوبارہ آغا ز کیا جائے،پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے
کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں سے چشم پوشی شہداء کے خون سے بیوفائی ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پورے ملک میں آپریشن ناگزیز ہے
دنیائے مظلومین کے دفاع کیلئے عالم اسلام کو جذبہ مختار ؒاپنانا ہوگا۔ سربراہ ٹی این ایف جے کا مجلس شہادت حضرت مختارسے خطاب

راولپنڈی (ولایت نیوز )تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداوں کو خارجی دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے جرات حیدر کرارؑ و اسوۂ حضرت مختار ؒ کو عملی شعار بنانا ہوگا ، حکومت دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے،ٹانک جنڈولہ، بنوں سمیت خیبرپختونخوا و بلوچستان میں دہشت گروں کی کارؤائیوں اورجعفر ایکسپریس پر حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تھا، سکیورٹی فورسز نے حملوں کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان دشمن قوتوں کے سامنے جھکنے والا نہیں، اب وقت کا تقاضا ہے کہ ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑیں بھارت کی دہشت گردی میں شمولیت کے ناقابلِ تردید ثبوت پہلے ہی متعلقہ عالمی فورمز پر رکھے جا چکے ہیں ان کو مزید شدت کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا جائے اور عالمی عدالتِ انصاف میں بھی پیش کیا جائے، حضرت مختارؒ نے کتاب خدا،سنت رسولؐ، نواسہ رسول ؐامام حسین کے قصاص اور مظلومین و محرومین کے دفاع کا علم اٹھا کر ظالمین کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا دنیائے مظلومین کے دفاع کیلئے عالم اسلام کو جذبہ مختار ؒاپنانا ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں ہیڈکوارٹرمکتب تشیع علی مسجدمیں مختارفورس کے زیراہتمام یوم مختارآل محمدؐ کی مناسبت سے تقریب کی پہلی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقدسی نے باورکرایاکہ دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے پورے ملک میں آپریشن ناگزیز ہے، عساکرپاکستان کی کامیابی کیلئے ہر محب وطن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تمام شہریوں کیلئے سول ڈیفنس کی تربیت لازمی قرار دی جائے، پاکستان کو مکار دشمنوں کا سامنا ہے،کالجوں یونیورسٹیوں میں این سی سی ٹریننگ کا دوبارہ آغا ز کیا جائے،کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں سے چشم پوشی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سول و فوجی شہداء کے خون سے بیوفائی ہے ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کیا جائے،پاکستانی قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے اور ہمیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی، فیصلہ کن اقدامات، اور عالمی سطح پر مضبوط سفارت کاری وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ میلاد النبی ؐو عزادای امام حسین ؑ کی مذہبی تقریبات کی حفاظت کیلئے مختار فورس کے رضا کار جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ ہر دور کے ظالم یزید دنیائے جرات و دلیری کے عظیم سپوت مختار کے نام سے لرزہ بر اندام رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضرت مختارثقفی ؒ کی قبر اطہر مسجد کوفہ عراق میں سفیر حسینیت حضرت مسلم بن عقیل ؑ کے مزار کے پہلو میں واقع مرجع خلائق ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.