جھنگ : چوک اٹھارہ ہزاری سے یوم انہدام جنت البقیع کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا؛ اجر رسالتؐ کی ادائیگی کی اپیل

ولایت نیوز شیئر کریں

(قل لا اسئلکم علیہ اجرا الا المودۃ فی القربیٰؐ ) ترجمہ: "کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس (تبلیغِ رسالتؐ) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا سواۓ قربٰیؐ کی مودت کے”
اس آیتِ مبارکہ میں رسول اللّٰهﷺوآلہ کے قربٰیؐ کی مودت کو ہی اجر رسالتؐ قرار دیا گیا۔۔۔
تمام مسلمان چاہے اُن کا تعلق جس فرقہ سے بھی ہے توحید اور رسالتؐ پر سب کا ایمان ہے اس کے علاوہ قرآن پاک پر بھی سب یقین رکھتے ہیں۔۔۔
میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا پاک پیغمبرﷺوآلہ کے قربٰی میں کون شامل ہیں لیکن دنیا کی تمام عربی لغات اٹھا کے دیکھ لیں کچی مسجد کے مولوی سے لے کر امام کعبہ تک کے مولوی سے قرآن سر پر رکھ کر پوچھ لیں جو عربی لغت پر عبور رکھتے ہیں، عربی لغت میں قربٰی واحد مٶنث کو ہی بولتے ہیں اس کا مطلب ہوا اجررسالتؐ اکلوتی بیٹی لخت دل جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی مودة کا تقاضہ یہاں کیا گیا ہے
قرآن کے مطابق پاک نبیﷺوآلہ کی اکلوتی بیٹیؐ کی مودت ہی اجرِ رسالتؐ ہے۔
حکمِ توحید کے بعد تمام مسلمانوں کے نزدیک سب سے اہم فرمانِ رسولﷺوآلہ ہے۔ ارشادِ نبویؐ ہے:
ترجمہ :
پاک سیدہؐ صلوات اللّٰه علیہا میرا ٹکڑا ہیں۔۔۔
ہجرت کے بعد رسول اللّٰهﷺوآلہ نے ارادہ فرمایا کہ کوئی مناسب جگہ مسلمانوں کی اموات کی تدفین کے لیے متعین ہو جائے، اسی مقصد کے پیش نظر آپﷺوآلہ اس جگہ تشریف لائے، تو ارشاد فرمایا: مجھےؐ اس جگہ (یعنی بقیع) کا حکم (قبرستان کے لیے) دیا گیا ہے۔(#مستدرک_حاکم 11/193)
اس روایت سے معلوم ہوا کہ اللّٰه تعالیٰﷻ نے اپنے پاک رسولﷺوآلہ کو اس (بقیع کی) جگہ مسلمانوں کا قبرستان بنانے کا حکم فرمایا تھا کیوں کہ حکمِ توحید کے بغیر پاک رسولﷺوآلہ کلام نہیں فرماتے ۔۔
مندرجہ بالا تحریر کے مطابق 8 شوال 1925 کو آلِ سعود کی طرف سے جنّت البقیع اور جنت المعلٰی میں مزاراتِ آلِؐ نبیﷺوآلہ کی مسماری کی گئی جو توحید و رسالتؐ کے حکم کی توہین ہوئی یعنی تاریخ کی سب سے بڑی توہینِ رسالتﷺوآلہ ہوئی۔
جناب مخدومه کونین ملکه عالمینؐ صلوات اللّٰه علیہا کی مزارِ اقدس کو مسمار کر کے جو اجرِ رسالتﷺوآلہ ادا کیا گیا اس کے خلاف ہر با ضمیر مسلمان کو آواز بلند کرنی چاہئے
جس کے لے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی علیہ الرحمہ کے حکم پر 4 دہاٸیوں سے اور تجدید عہد سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حسین مقدسی کی سربراہی میں پوری دنیا میں پرامن احتجاجی جلوس و مظاہرے کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ہر سال ضلع جھنگ کی تحصیل 18 ہزاری میں بھی یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی، رضاکارمختارفورس پاکستان و تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے زیر انتظام صبح 8 بجے لیه روڈ سے احتجاجی ماتمی جلوس برآمد کیا جائے گا۔ جس میں تمام باضمیر مسلمانوں کو دعوت دی جاتی ہے جلوس میں شرکت فرما کر اجر رسالتﷺوآلہ ادا کریں.

حسین بلوچ ضلعی کمانڈر رضاکار مختارفورس پاکستان ضلع جھنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.